عمران خان مقبول لیڈر ہیں،اس لیے انہیں مائنس کرنے کی کوششیں ہیں، فواد چوہدری

3fawadkhaminuswaja.jpg

ملک بھر میں مائنس ون کی گونج اٹھ رہی ہے، عمران خان کے مخالفین مائنس ون فارمولے کی باتیں کررہے ہیں، جس پر فواد چوہدری نے اپنا موقف بیان کردیا،مائنس ون فارمولے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی، لیکن عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں فواد چوہدری نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کرمنل کیسز وجہ سے نا اہل ہوئے، نواز شریف کرپشن کیسز میں نا اہل ہوئے، لیکن عمران خان مقبول ہو رہے ہیں اس لیے یہ مائنس کرنا چاہتے ہیں۔


فواد چوہدری نے کہا عمران خان دو تہائی اکثریت لے لیں گے، اس لیے یہ انھیں مائنس کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی، 2017 میں نواز شریف کے خلاف کیس آیا، اور 2 سال کیس چلا، نواز شریف جی ٹی روڈ پر چلے اور کیس پر عدلیہ کے خلاف مہم چلائی، نواز شریف اور عمران خان کی مہم کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کی جو مقبولیت ہے وہ نواز شریف کی نہیں تھی، ہم فساد سے بچ کر شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے فریم ورک ایسا ہو کہ الیکشن پر جائیں لیکن فساد نہ ہو،پنجاب اور کے پی میں ہماری حکومت ہے، اسلام آباد لوگ لانا مشکل کام نہیں، لیکن اس سے تشدد ہوگا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا،حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اور یہ لوگ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عالمی جمہوری سامراج کو مسلم ممالک میں مقبول سیاسی رہنما منظور نہیں. محمد مرسی، طیب اردگان اور اب عمران خان