آرمی چیف کی ایکسٹنشن پر دراصل عمران خان نے کیا کہا؟ میڈیا نے کیا سُنا؟

1shireenmazartweetkhanextenstatamemtn.jpg

آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دیے جانے کے معاملے پر عمران خان نے اپنا مؤقف واضح تو کر دیا مگر مفاد پرست میڈیا نے اس میں سے اپنا ہی مطلب نکالا۔

اسی معاملےپر میڈیا کے دوہرے معیار کو سامنے لاتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان نے اصل میں کیا کہا اور اس سے کامران خان اور مسلم لیگ ن کے ٹرول نے کیا مطلب نکالا؟

https://twitter.com/x/status/1569390089695907841
شیریں مزاری نے کہا کہ اصل میں عمران خان نے اس مسئلےپر اپنی پوزیشن واضح کر دی تھی مگر اینکر اس کے ساتھ اپنا ایجنڈا دینا چاہتا تھا۔ اس طرح کے اینکرز کو چاہیے کہ وہ باقی لوگوں کے ساتھ ہی یک زبان ہو کر ان کا ایجنڈا پروموٹ کریں نہ کے یہ کہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1569579204089622529
انہوں نے اس کے ساتھ ایک کلپ بھی شیئر کیا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسن کامران خان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ "آرمی چیف کے معاملے پر گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔ معلوم نہیں کہ قانونی ماہرین کی اس پر رائے کیا ہے، اگر یہ صاف شفاف انتخابات کیلئے تیار ہیں تو پھر آرمی چیف سمیت ہر قسم کی بات ہو سکتی ہے"۔
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
انصافیوں کی اس بات پر بولتی بند ہے ایسے کسی تھریڈ پر کوئی پوسٹ نہیں