saeenji
Minister (2k+ posts)
جو بات میں نہیں سمجھ پاتی وہ یہ ہے کہ جب یہ ایک دوسرے کی مقدس ہستیوں کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں تو یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ خود ذمہ دار ہیں اپنی مقدس ہستیوں کو گالیاں دلوانے میں ..کیسی محبت ہے ان کی اپنی ان ہستیوں سے ،یہ کون سا مذھب ہے ،کون سا عقیدہ ہے جو ایک دوسرے کے ماننے والوں پر کیچڑ اچھلواتا ہے ..حیران ہوتی ہوں ان کی کتابوں کے حوالے سے ..وہ کون تھے جو اتنا کچھ غلط لکھ گئے ..جس کے یہ حوالے دیتے ہیں ..مذھب کے نام پر جو کچھ لکھ گئے اور لکھ رہے ہیں بھول گئے کہ کل ان سب کا حساب دینا ہے ..دنیا میں کوئی مذھب ایسا نہیں ہے جو بد اخلاقی سکھاتا ہو ..لیکن ان کے کومنٹ پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں ایک مذھب ایسا بھی ہے جو اپنے ماننے والوں کو گالی گلوچ سکھاتا ہے ..وہ ہے مذھب اسلام .
.الله کاحکم بھول کر کہ کسی فرقے میں نہ بانٹو پتا نہیں الله کی ناراضگی مول رہے ہیں یا جنت کے حقدار بن رہے ہیں ..الله ہم سب پر رحم کرے اور قرآن سمجھنے کی توفیق دے ..
آخر میں ان تمام حضرات سے گزارش ہے اپنی توپوں کا رخ میری طرف نہیں کیجئے گا ..ایک ڈس لائک کا بٹن ہے بس دبا دیجئے گا ..ائندہ پھر اس موضوع پر میں نہیں بولوں گی .
مذہب اور مذہب کے پیروکاروں میں فرق کرنا چاہیے۔۔۔۔۔ مجھ میں تو وہ گالیاں پڑھنے کی ہمت نہیں پڑی، البتہ ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ا لله پاک کی رحمت ہر شے کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور نبی اکرم pbuh تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔۔۔۔۔ کسی کو گالی گلوچ کرنے سے اگر انسان یہ سمجھ بیٹھے کہ میں نے دین کی خدمت کی ہے تو یہ اس کی بدعقلی ہے اس کا مذہب اسلام سے کچھ لینا دینا نہیں۔۔۔۔۔ خلفائے راشدین (رضی الله عنھا) کی زندگیوں سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے، کس طرح وہ نیکی اور اچھائی میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے تھے اور آج ہماری وہ حالت ہے کہ ہر غلط کام میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ مذہب اسلام تو دوسرے مذ اہب کے خداؤں کو برا بھلا کہنے سے روکتا ہے ، ہم سب تو پھر بھی مسلمان ہیں اور فیصلے کا اختیار صرف اور صرف رب تعالی' کے پاس ہے۔۔۔۔۔ اب اگر کوئی شخص گالیوں کو اسلام سے منسوب کرنا چاہتا ہے تو الله پاک اسے ہدایت دے
(آمین)

And do not insult those they invoke other than ALLAH, lest they insult ALLAH in enmity without knowledge. Thus WE have made pleasing to every community their deeds. Then to their Lord is their return, and HE will inform them about what they used to do.
(Holy Qur'an, 6:108)



Last edited: