ویڈیو،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ شاہین آفریدی کے نام

10iccshahn.jpg


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے، یہ اعزاز ایک پاکستانی کھلاڑی نے اپنے نام کیا ہے۔

آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے اسپیل کو "پلے آف دی ٹورنامنٹ" یعنی ٹورنامنٹ کو بہترین لمحہ قرار دیا ہے۔

آئی سی سی نے یہ اعلان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ وہ تھا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے بھارت کے دونوں اوپنرز کو میچ کے شروع میں ہی پویلین بھیج دیا تھا۔

آئی سی سی نے ان لمحات کی ایک چھوٹی سے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شاہین شاہ آفریدی بھارت کے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1460959981197529094
یادرہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور یہی شکست بعد میں بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل کے دوڑ سے باہر ہونے کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوئی۔

اس میچ میں پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی تباہ کن بولنگ سے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی اور بعد میں بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل پاکستانی اوپننگ جوڑی نے بھارتی بولنگ کو کہیں کا نہیں چھوڑا اور 10 وکٹوں سے بھارت کو شکست دی تھی۔