اگرہم نے اپنے کارکنان کوکال دیدی توانکا لانگ مارچ تہس نہس ہوجائے گا،مولانا

15famatehsnhes.jpg

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی سازش کہاں گئی؟ دو دن پہلے تک امریکہ کا دشمن آج ناک رگڑکر اس سے دوستی کی پینگیں بڑھارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحما ن نے سابق وز اعظم عمران خان پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ اس وقت ملک کے دفاعی ادارے عمران خان کے نشانے پر ہے،جلسوں میں جھوٹا کاغذ لہرانے والے آج کہہ رہے ہیں کہ وہ قصہ پارینہ ہے، اب بین الاقوامی سازش کہاں گئی؟عمران خان کے انتشار کی وجہ سے ملک کو شدید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سیاست کسی بھی طرح اقتدار کیلئے بے بنیاد بیانیے کی مرہون منت نہیں ہوتی، عمران خان نے جو جھوٹے بیانیے پر مقبولیت حاصل کی تھی اب وہ فارغ ہوچکی ہے، دفاعی ادارے عمران خان کی جارحیت سے محفوظ نہیں ہیں، ملکی اداروں کو کسی بھی صورت تضحیک کا نشانہ نہیں بننے دیں گے، ملک میں اضطراب کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں چاہیے کہ ملکی سلامتی کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

عمران خان کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ پہلے کہتے تھے اسلام آباد آئیں گے، یہ لوگ اسلام آباد آ ہی نہیں سکتے کیونکہ یہاں کی زمین گرم ہے، اب انہوں نے کہہ دیا کہ ہم راولپنڈی تک آئیں گے، اگر ہم نے اپنے کارکنان کو کال دیدی تو ان کا لانگ مارچ تہس نہس ہوجائے گا اور حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے، اس لیے بہتری اسی میں ہے کہ سیاسی استحکام کی طرف جایا جائے تاکہ ملک میں معاشی استحکام آئے۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Munafiq Fitna maulvi.