روس کا ایک اور فوجی جرنیل کرپشن اور رشوت کے الزامات پر گرفتار

12russianamitaryysassosls.png

متعدد فوجی افسران کو ملٹری کانٹریکٹس میں خوردبرد اور کرپشن کرنے کے الزامات پر سزا سنائی گئی: رپورٹ

روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث اس وقت دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں ان دونوں ممالک پر ہیں تاہم پچھلے کچھ عرصے سے روسی فوجی جرنیلوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں بھی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں روس کی طرف سے ایک اعلیٰ فوجی افسر کی گرفتاری کا انکشاف کیا گیا تھا جس کے بعد فوج کے دیگر افسران بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وادم شامارین نامی روسی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کو مبینہ طور پر رشوت لینے اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل وادم شامارین روسی فوج میں گرفتار کیے گئے جرنیلوں میں سے چوتھے ہیں جن کی گرفتاری رشوت وکرپشن کے الزامات پر ہوئی ہے۔


سرکاری روسی ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کے مین کمیونی کیشن ڈائریکٹوریٹ کے عہدے پر موجود لیفٹیننٹ جنرل وادم شامارین کو 2 ماہ کے لیے جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ وادم شامارین کی گرفتار کو دیگر فوجی افسران کی گرفتاریوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے جنہیں ملٹری کانٹریکٹس میں خوردبرد اور کرپشن کرنے کے الزامات پر سزا سنائی گئی ہے۔

رواں مہینے ہی 58 ویں کمبائنڈ آرمز آرمی کے میجر جنرل ایوان پوپوف نامی جنہیں کمانڈر برائے جارحیت یوکرین تعینات کیا گیا تھا کو بھی رشوت لینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، ان کے علاوہ انہی الزامات پر وزارت دفاع میں پرسنل محکمہ کے سربراہ جنرل یوری کوزنیتسو بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں روس کے نائب وزیر دفاع تیمورا یوانوف کو بھی بڑے پیمانے پر رشوت وصول کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
یہ عالمی سازش ہے پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے۔
کیونکہ پاک فوج کی لازوال کارگردگی سے دنیا جلتی ہے۔
پاک فوج کی شبانہ روز کاوشوں سے جسطرح ملک آگے جارہا ہے اس سے دنیا کو خطرہ لاہک ہوگیا ہے کہ پاکستان مریخ پھاڑ کر کہیں پلوٹو پر جاکر آباد نہ ہوجائے۔
پاک فوج کی اعلی معاشی پالیسی کے بعد دنیا کے انوسٹرز اسلیے پاکستان نہیں آتے کہ کہیں پاکستان چین اور بھارت سے آگے نہ نکل جائے جو صرف چاند تک پہنچ سکے ہیں۔
پاک فوج کی اسی کارکردگی کی وجہ سے جمہوری دنیا خطرہ محسوس کررہی ہے کہ انکے جرنیل بھی کہیں ایس آئی ایف جیسی کوئی چیز تخلیق کرکے انکے ادارے بھی ختم نہ کردیں جسکے بعد انکی پولیس بھی بڑا بھائی کرتے ہوئے پائی جائے۔
پوری دنیا میں مارخور کی پر الزام لگائے جارہے ہیں کہ انکی وجہ سے انکی جمہوریت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور انکے ممالک کے خفیہ ادارے سوچ رہے ہیں کہ کس طرح جمہورت لپیٹ کر بھی بھی ترقی کی منازل طے کرلیں جو پاک فوج نے حاصل کی ہیں۔
 
Last edited: