کےالیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپےسےزائد فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا

4kelelcteridkdjjd.png

بجلی آتی نہیں پر بل بھاری بھرکم آئیں گے,کے الیکٹرک نے عوام پر بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں,کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا,کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف 34 روپے فی یونٹ بنتا ہے,کے الیکٹرک نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ کے الیکٹرک نے 7 سال کے ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔


ٹرانسمشن چارجز 3.48، ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی,بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی,نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے7 روز میں رائے مانگ لی۔

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے, متاثرہ شہریوں نے کے الیکٹرک گڈاپ دفترپردھاوا بولا, مظاہرین نے کہاشدیدگرمی اور ہیٹ اسٹروک میں برا حال ہے,صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے کہا ہےکہ ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر ایف آئی آر ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1794373881165484316
https://twitter.com/x/status/1794351848490737892
 
Last edited by a moderator: