کراچی :گلستان جوہر تھانے پر 80 سے زائد افراد کا حملہ، مقدمہ درج

1gukstatjohhapskabiri.png


کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے پر کباڑیوں نے رات گئے حملہ کردیا، پولیس پانچ کباڑیوں کو چوری کا مال خریدنے پر گرفتار کرکے تھانے لائی تھی، کباڑیوں نے پتھراؤ اور تشدد سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملہ آوروں کو لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کیا گیا,پولیس کے مطابق 3 کباڑیوں کو چوری کا مال خریدنے پر گرفتار کرکے تھانے لائے تھے، ملزمان کو چھڑانے کیلئے کباڑیوں نے گلستان جوہر تھانے پر حملہ کردیا۔

مشتعل افراد نے تھانے پر پتھراؤ کیا، پتھر لگنے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے 5 کباڑیوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چوری اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

دونوں مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے,پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1793763227974897909
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Police ki total yehi auqaat hai.
chand ghunday mil ker inka hashar nashar kersaktay hain.
ye beghairat jo portestors ko terrorists bool ker FIR bantay hain, agar PTI kay 50 banday bhi ye kaam asli main kernay agayee tu ye sambhal nahi saktay unko.