کوششوں کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری 50 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

15pakiststsinnevetment.png

احمد وڑائچ نے سینئر صحافی شہباز رانا کی خبر ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوا ہے۔ سرمایہ کاری گزشتہ 50 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، 74-1973 میں شرح 13.2 فیصد تھی اور رواں مالی سال میں یہ جی ڈی پی کے 13.1 فیصد رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1793518311755694191
معروف قومی جریدے ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کے رحجان میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ شرح پچھلے 50 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔نیشنل اکائونٹس کمیٹی کی طرف سے منظورکردہ اعدادوشمار کے مطابق ختم ہونے والی مالی سال میں سرمایہ کاری ملک کی جی ڈی پی کے 13.1 فیصد رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1793489545649897611
رپورٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں ہے کہ ایس آئی ایف سی اکیلے کچھ نہیں کر سکتی جب تک کہ ملک کے تمام معاشی فنڈامینٹلز درست نہیں ہو جاتے اور سیاسی استحکام حاصل ہونے تک مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ سرکاری اعدادوشمار میں ملک کے ہر شخص کی پر کیپیٹا انکم 1674 ڈالر ظاہر کی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سرمایہ کاری وبچت کا تناسب مطلوبہ اہداف سے کم رہا جس سے بیرونی شعبے میں بحران پیدا ہوا، ملک میں سرمایہ کاری کا ہدف 15اعشاریہ 1 فیصد مقرر تھا جو کہ 13 اعشاریہ 1 فیصد رہا جو پچھلے 50 سالوں کی کم ترین سطح پر ہے۔ آخری دفعہ 1973-74 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح 13 اعشاریہ 2 فیصد رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں سرمایہ کاری اہداف کے متعلقہ سوال بھی سامنے آیا، مسلسل ٹیکس بدلنے اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کیساتھ تعصبانہ رویہ سے سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔ سرمایہ کاری میں کمی کے باعث اپنے وسائل سے انفراسٹرکچر وسوشل سٹرکچر میں اصلاحات کی حکومتی صلاحیتوں میں بھی کمی ہوئی جس سے حکومت کے قرضوں پر انحصار بڑھنے کا امکان ہے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
عطاتارڑ باندر تو بھونک رہا تھا کہ اس وقت سرمایہ کاری کا عروج ہے۔ لیکن ہے وہ اپنی بے بے کے پچھواڑے پر جرنیلوں کی ہونے والی سرمایہ کاری کی بات کررہا ہے