Imran Khan & Fazal ur Rehman alliance Mufti Kifayatullah's Revelations

xshadow

Minister (2k+ posts)
مولانا صاحب اپنا زہریلا بیانیہ ترک کریں پھر عوام انہیں خوشآمدید کہیں گے۔
زہریلا بیانیہ یہ ہے کہ ان کے مطابق 2018 میں عمران خان کو ایجنسیوں نے جتوایا۔

حقیقت یہ ہے کہ نتائج رکنے سے پہلے پی ٹی آئی کلین سویپ کررہی تھی اور نتائج جب آئے تو پی ٹی آئی کی تقریباً 30 کم ہوگئی تھیں جن پر وہ جیت رہی تھی۔ اسکے علاوہ ایک پتا نہیں ٹوٹا کسی پولنگ سٹیشن پر جبکہ 2013 میں تھوک کے حساب سے ٹھپوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔ اور اگر پھر بھی انکا اصرار ہے اپنی ہڈدھرمی پر تو یہ بتادیں کہ 2018 سے پہلے بھی ہر حکومت جب انہیں ایجنسیوں کی مرحون منت تھی تو اس وقت آپ لوگ کیا مرے جاتے تھے کشمیر کمیٹی کے لیے جبکہ ٹکے کا کام تو آپ نے کیا نہیں؟ اور آج اپکو ایجنسیوں کے کردار پر آنکھیں کھولنے کا احساس ہو ہی گیا ہے تو ضروری ہے کہ آپ عوام اپکے اس زہریلے بیانیے کو بھی مان لیں صرف اسلیے کہ آپ عوامی بات کررہے ہیں۔ تو جی نہیں۔

مولانا صاحب اپنے اس زہریلے بیانیے کی شان نزول پر نظر ثانی کریں ورنہ پی ٹی آئی قیادت جو مرضی کرتی رہے عوام کے دلوں میں آپکی عزت ڈیزل سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔ یا پھر اس پچھاس لاکھ کی لسی سے جسکا اشارہ آپ یقینا سمجھ گئے ہوں گے۔

ساتھ ساتھ جمائمہ کے کزن کا جو الہام آپ پر ہوا تھا اسکی شان نزول بھی ضرور بتائیں کیونکہ یہ عوام وہ نہیں رہی جسے آپ نون لیگ کی چھتر چھائیاں میں چونا لگایا کرتے تھے۔ آپ سب کو یہ جواب دینا ہوں گے کہ کیسے آپ نون سے بھی اتحاد فرما لیتے تھے اور زرداری سے بھی جبکہ مشرف سے بھی نورا کشتی کا جواب آپکو دینا ہوگا۔

آپکی بھول ہے کہ یہ عوام ماضی کو بھول جاتی ہے۔ بلکل نہیں۔ اس عوام نے قائد اور اسکی بہن کے قتل کو بھی نکال باہر کرکے زندہ کردیا ہے۔ کوئی شک نہیں ہے اس عوام کو کہ کون تھا اسکے پیچھے جبکہ آپ کو تو جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور آپ کیسے بچ نکلیں گے اتنی لسی پی کر۔

کوئی الو بننے کو تیار نہیں ہے۔ بھول ہے آپکی کہ آپ عوامی مقبولیت کو ہائی جیک کرلیں گے۔ ہاں اگر آپکی آنکھیں واقعی کھل گئی ہیں تو آئیں' اقبال جرم کریں' عوام سے معافی مانگیں بمع اپنے تمام الہامات کی شان نزول کے ساتھ۔ پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔

فل حال
Back off you moles.