عمران خان کی تصویر شیئر کر کے شرعی سوال پوچھنے پر سعودی عالم برہم

6saudiialamisjksjkdjjd.png

کسی سے نفرت ہے تو مرد کی طرح لڑیں، ایسے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنے چاہئیں: سعودی عالم

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ہر روز ایک نیا موضوع زیربحث آتا ہے اور آج بحث کا موضوع ایک سوشل میڈیا صارف کا سعودی عالم سے پوچھا جانے والا سوال اور ان کا جواب بنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے سعودی عالم دین عاصم الحکیم سے سوال پوچھا تھا جو سوشل میڈیا ویب سائٹس ایکس (ٹوئٹر) پر متحرک رہتے ہیں اور صارفین کے سوالات پوچھنے پر ان کی شرعی رہنمائی کرتے ہوئے۔ سوشل میڈیا صارف کے سوال اور سعودی عالم کے جواب پر بحث کی وجہ سوال کے ساتھ عمران خان کی تصاویر شیئر کرنا بنا۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے عالم دین عاصم الحکیم جو شرعی مسائل کا خوشگوار انداز میں جواب دیتے ہیں اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوتی ہیں نے ایک صارف کے سوال پر برہم ہو گئے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر صارف نے سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ کیا کسی صوفی بزرگ کے مزار پر جا کر سجدہ کرنا شرک ہے؟

https://twitter.com/x/status/1793897366258360337
سعودی عالم عاصم الحکیم نے سوشل میڈیا صارف کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ یہ سوال کسی کی تصویر لگائے بغیر بھی پوچھ سکتے تھے، جب کوئی شخص 8 سال پرانی تصویر دیکھتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اس سوال کے پس پردہ مقصد مذہبی کے بجائے سیاسی ہے۔ آپ کے سوال کرنے کے ساتھ یہ تصویر لگانے کا مقصد واضح ہے کہ آپ اسلامی احکام کے بارے میں سوال نہیں کر رہے۔

https://twitter.com/x/status/1793904711118061815
انہوں نے لکھا کہ یہ سوال آپ ایک گرے ہوئے سیاسی بیانیے کے لیے کر رہے ہیں تاکہ اسے جس بھی مذموم مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہیں کر سکیں۔ آپ یہ سوال کسی شخص کی تصویر ساتھ لگائے بغیر بھی پوچھ سکتے تھے، تکفیر کرنا انفرای طور پر خوارج کی خصوصیات میں سے ہے۔

انہوں نے لکھا ایسی تکفیر اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک کہ رکاوٹیں دور نہ ہو جائیں اور شرائط پوری نہ ہو جائیں جو کہ اس شخص (عمران خان) پر لاگو نہیں ہوتیں۔ سوشل میڈیا صارف کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی سے نفرت کرتے ہیں تو اس کے ساتھ مرد کی طرح لڑیں، ایسے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنے چاہئیں، آپ کو اللہ سے درنا چاہیے۔

عاصم الحکیم کا کہنا تھا کہ آپ اپنی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مذہبی احکامات اور اسلام کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اسلام کی بنیادی باتوں سے بھی آپ کو واقفیت نہیں ہے۔ آپ کو اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اسلام یا مذہبی احکامات کی پرواہ بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارف کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کی شیئر کی گئی تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ لاہور میں داتا دربار پر حاضری کے لیے گئے تھے اور مزار کی چوکھٹ پر سجدہ کیا تھا۔ سوال میں تو کوئی قباحت نہیں تھی تاہم صارف کے عمران خان کی تصاویر شیئر کرنے پر سعودی عالم برہم ہوئے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اب اگر کسی پی ٹی آئی والے نے نانی چریا سو بیس کی فوٹو لگا کر چار مہینے مین بچہ دینے کے بارے میں پوچھ لیا تو پھر پٹواریوں کا کیا حال ہو گا
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یعنی سیدھا سیدھا سوال کرنے والے کی ماں کو چ۔۔ کر رکھ دیا۔ یعنی سوال تے وڑ گیا
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Patwariyon ke aaj tak is baat ke samaj nai aai ke agar mukhalif team ne bhi below the belt wali siasat shuru kerdi toh yeh ganjay harami kissi ko mou dikhnay nahi rahay gay, sub ko pata hai yeh do ganjay bhai kitnay aala darjay ke tharki aur khuwar hai aur inno ke kya kya nahi kiya.


Yeh 270million ki viagra kya in buddon ne mutt maarnay ke liye li thi