کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوا اختتام پذیر، پاکستان کی شاندار کارکردگی رہی، بھارت کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا جیت کا حقدار رہا،آسٹریلیا کو فائنل جیتنے پر 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی، اس کے ساتھ سپر 12 مرحلے میں جیتے گئے میچوں پر مزید ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کا انعام بھی ملا۔ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے ہارنے والے نیوزی لینڈ کو 8 لاکھ ڈالر ملے، سپر12 مرحلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر مزید دیے گئے،سپر12 مرحلے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ہر ٹیم کو...
خلیجی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کھیلوں کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنیلٹی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایوارڈ کا نام محمد بن راشد المکتوم ہے جو کہ عمران خان کو 1992کا ورلڈ کپ جیتنے کے اعزاز میں دیا جا رہا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان گزشتہ روز ڈیپیسٹ ڈائیونگ پول "ڈیپ ڈائیو دبئی" میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ عمران خان کو یہ ایوارڈ آئندہ سال دبئی میں ہونے والے "دبئی ایکسپو" کے دوران دیا جائے گا۔ جس تقریب میں ایوارڈ کا...
چیئر مین آئی سی سی گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ یقین ہے کسی ملک کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے میں پریشانی نہیں ہوگی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے لیے پر اعتماد ہے۔ چیئرمین آئی سی سی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ کھیلنے اور پاکستان کا سفر کرنے میں دیگر ٹیموں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ لمبے عرصے بعد پاکستان میں آئِی سی سی کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ امید ہے پاکستان بہترین انتظامات کرے گا۔ گریگ بارکلے نے یہ بھی کہا کہ بھارت سمیت کسی...
بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی شکست دینے والی پاکستانی ٹیم سیریز جیت کر بھی ٹرافی نہیں لے پائی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش سے 3-0 کے حساب سے سیریز جیتنے کے بعد ونرز کے بورڈ کے ساتھ جشن مناتی پاکستانی ٹیم تو دکھائی دے رہی ہے مگر اس ویڈیو میں جو کمی ہے وہ سیریز کی ٹرافی کی ہے جو کسی کھلاڑی کے ہاتھ میں دکھائی نہیں دے رہی۔ نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار نے اپنی ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی نہ ملنے کی وجوہات بیان کیں۔...
بنگلہ دیش کوسیریز کے آخری میچ میں بھی شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم رواں سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے رواں سال میں دنیا کی تمام کرکٹ ٹیموں کی ٹی 20 کارکردگی کے حوالے سے ایک چارٹ شیئر کیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے رواں سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 فتوحات کی اس لسٹ میں سب سے اوپر نام پاکستان کا ہے جس نے کل 26 میچز کھیل کر 17 میں فتح حاصل کی۔ پاکستان نے اس ایک سال میں 6 میچز میں شکست کھائی جبکہ...
بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں سرفراز احمد کی مایوس کن کارکردگی پر ٹویٹر صارفین پھٹ پڑے اور سرفراز کے خلاف تنقید کرنا شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے۔ سرفراز احمد کی جانب سے اس سست بیٹنگ کے باعث پاکستان میچ مشکلات سے دوچار ہوگیا اور میچ آخری اوور کی آخری گیند تک سنسنی خیز صورتحال...
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اب کبھی دوڑ نہیں پائیں گے۔ یہ خبر سابق فاسٹ بولر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب دوڑ نہیں سکیں گے اور گھٹنوں کی مکمل سرجری کے لیے جلد آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے جوگنگ کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مطلع کیا جس پر کئی مدا افسردہ ہو گئے اور انہوں نے شعیب اختر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شعیب اختر بچپن سے ہی گھٹنوں کی بیماری میں مبتلا...
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابراعظم نے اپنے سے متعلق گوگل پر سرچ کیے جانے والے ان سوالوں کے جوابات دے دیئے جو ان کے مداحوں کو جاننے کی سب سے زیادہ تشنگی ہے۔ ان میں سب سے اوپر آمدنی اور شادی سے متعلق کیے جانے والے سوالات ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابراعظم بڑے ہی لائٹ موڈ میں ان سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ پہلا سوال تھا کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں میں لاہور کا رہنے والا ہوں جو اپنے کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں...
سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے متعلق ماضی میں ہونے والی ایک بڑی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر توصیف نے ایک بیان میں کہا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وسیم اکرم کو ان فٹ قرار دیا جائے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے بیان دیا ہے اور بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ماضی میں کس طرح ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔ ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم شارجہ میں زخمی ہوئے تو ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی کہ وہ...
پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش کے بیٹسمین کو گیند مارنا مہنگا پڑگیا ہے، آئی سی سی نے باؤلر کی اس حرکت پر سخت ایکشن لے لیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شاہین آفریدی کی جانب سے باؤلر کو گیند مارنے پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے شاہین آفریدی کے خلاف فیصلہ میں لکھا کہ پاکستانی باؤلر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل دو اعشاریہ نو کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، جس پر انہیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا...
بھارتی اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر بھی ان کے خلاف آگ اگلنے سے باز نہ آئے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "اپنے بیٹے یا بیٹی کو بارڈر پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ یعنی عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہیں"۔ بی جے پی کے وزیر نے سدھو کے بیان کو بھارتی عوام کیلئے "ناگوار" قرار...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔ کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن انہوں نے سب سے ِذیادہ ٹی ٹوئنٹی زنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنائے تھے۔ دوسری جانب پاکستانی...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد سے حسن علی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس بارحسن علی کی بنگلا دیش کے خلاف بولنگ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے بولنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔ مختلف کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق حسن علی کی بولنگ کی متوسط رفتار 137 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے لیکن اس میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن علی نے جب اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پھینکی تو اسپیڈو میٹر پر اس کی رفتار تکنیکی غلطی کے باعث 219 کلومیٹر فی گھنٹہ...
بنگلہ دیش کے خلاف وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آوٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک اپنی سستی کی وجہ سے بھونڈے انداز میں رن آؤٹ ہوگئے جس پر کرکٹ شائقین کو شدید غصہ ہے۔ میچ کےدوران شعیب ملک ایک شاٹ کھیل کر رن لینے کیلئے ایک دو قدم کریز سے باہر نکلے مگر گیند کیپر کے ہاتھوں میں پہنچتا دیکھ کر رک گئے اور کریز کے اندر واپس جانے لگے کہ کیپر نے ہاتھ میں پکڑی گیند وکٹوں کی جانب پھینک دی، شعیب ملک ہاتھ میں...
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑی ہاشم آملہ کو بھی کاؤنٹی کرکٹ کے دوران شراب پینے پر مجبور کیے جانے کا انکشا ف ہوا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ٹینو بیسٹ نے بی بی سی سے گفتگو میں کیا اور کہ ہاشم آملہ کو اپنے کیریئر کے دوران بار بار شراب پینے کیلئے مجبور کیا جاتا تھا۔ ٹینو بیسٹ نے اپنے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کاؤنٹی کرکٹ کی ایک تقریب میں پیش آیاجس میں ایک کھلاڑی ہاشم آملہ کو بار بار شراب پینے پر مجبور کررہا تھا مگر ہاشم...
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تحقیقات شروع ہونے پر ٹیسٹ کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2017 میں اپنی ایک ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ٹم پین کا استعفیٰ منظور کر کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کیلئے کسی اور کھلاڑی کی بطور کپتان نامزدگی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹم پین کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایشز سیریز شروع ہونے میں صرف 3ہفتے باقی ہیں۔ ایشز سیریز کا آغاز 8...
ویمن ایشیا کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کے ہاتھوں اردن کو شکست، ٹیم کی فتح کی خوشی اس وقت پھیکی پڑ گئی جب اردن فٹبال ایسوسی ایشن نے ایرانی ٹیم کی گول کیپر کی جنس کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمن ایشیا کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں ایرانی ویمن فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردن کی ویمن فٹبال ٹیم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے شکست دیدی تھی۔ ایرانی گول کیپر زہرہ کودائی نے اردن کی فٹبالرز کی 2 شاٹس آسانی سے روک کر ناصرف سب کو حیران...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے، یہ اعزاز ایک پاکستانی کھلاڑی نے اپنے نام کیا ہے۔ آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے اسپیل کو "پلے آف دی ٹورنامنٹ" یعنی ٹورنامنٹ کو بہترین لمحہ قرار دیا ہے۔ آئی سی سی نے یہ اعلان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ وہ تھا...
پاکستان کے اوپنر بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھائی تو ان سے متاثر ہو کر کمسن بچے نے ان کا خاکہ بنایا جسے خود قومی کرکٹر کی جانب سے شیئر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کمسن بچے نے محمد رضوان کا ہاتھ سے خاکہ تیار کیا جس میں وہ مداحوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ مزکورہ خاکہ اتنی خوبصورتی سے بنایا گیا ہے کہ رضوان نے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرحان علی یہ ناقابلِ یقین ہے، آپ کی اس محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔ آپ...
دبئی سے واپسی پر انڈین کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے پاس موجود پانچ کروڑ انڈین روپے مالیت کی دو گھڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ بھارتی میڈیا نے پیر کو رپورٹ کیا کہ ہاردیک پانڈیا اتوار کو دبئی سے ممبئی پہنچے تھے، کرکٹر کے پاس دو لگژری گھڑیاں تھیں جن کی رسیدیں مبینہ طور پر ان کے پاس نہیں تھیں۔ ہاردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ وہ خود رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی ادا کرنے کے لیے کسٹمز کے دفتر گئے تھے، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ دوسری جانب کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے بھائی کرکٹر کرونل پانڈیا اور ان کی...

Back
Top