شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بے باز عفیف کو گلے کیوں لگایا؟

shah-11123.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔

کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن انہوں نے سب سے ِذیادہ ٹی ٹوئنٹی زنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنائے تھے۔


دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کے بعد بنگلادیشی بیٹسمین عفیف حسین کو گلے لگالیا، بنگلادیشی بیٹنگ کے دوران عفیف حسین نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنی پہلی ہی گیند پر شاندار چھکا مارا جس پر شاہین شاہ آفریدی غصہ میں آگئے۔

جس کے بعد اگلی ہی گیند کو عفیف نے روک لیا تھا تاہم فالو تھرو میں آنے والی گیند کو اٹھا کر شاہین شاہ آفریدی نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بیٹر کی وکٹ کی جانب ماری جو وکٹ پر تو نہیں لگی لیکن بنگلادیشی بے باز عفیف حسین کے پاؤں پر لگی جس کے بعد وہ گر پڑے۔

https://twitter.com/x/status/1461973315438981122
شاہین آفریدی اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے عفیف کو اٹھایا اور انہیں ان کے فزیو تھراپسٹ نے طبی امداد دی۔

پی سی بی نے میچ کے اختتامی لمحات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی عفیف حسین سے خوشگوار موڈ میں بات کر رہے ہیں اور انہیں گلے بھی لگایا۔


https://twitter.com/x/status/1462023363317190658
واضح رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔