قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے ماضی کی سازش بے نقاب کر دی

4waasim.jpg

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے متعلق ماضی میں ہونے والی ایک بڑی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر توصیف نے ایک بیان میں کہا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وسیم اکرم کو ان فٹ قرار دیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مطابق ڈاکٹر توصیف نے بیان دیا ہے اور بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ماضی میں کس طرح ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔


ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم شارجہ میں زخمی ہوئے تو ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی کہ وہ ٹیم میں واپس نہ آسکیں، مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ وسیم اکرم کو "ان فٹ" قرار دے دوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سازش میں ٹیم کے بڑے بڑے کھلاڑی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اتنا دباؤ تھا مگر وسیم اکرم تگڑے کھلاڑی تھے انہوں نے کوشش کی اور واپس ٹیم میں آ گئے۔ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹیم میں اچھا کمبی نیشن تھا اور وسیم اکرم ایک پہاڑ کی طرح تھے۔
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Wasim Akram the most talented cricketer ever produced by Pakistan but at the same time the most shady character of Pakistani cricket, match fixer beyond doubt