پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹسمین میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ میچ کے آخر میں حسن علی کے ہاتھوں کیچ ڈراپ ہونا ٹرننگ پوائنٹ نہیں تھا۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میتھیو ویڈ نے کہا کہ جب میرا کیچ ڈراپ ہوا تو اسوقت ہم اچھی پوزیشن میں آ چکے تھے اگر یہی کیچ 4,5 اوورز پہلے پکڑ لیا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔
میتھیو ویڈ نے کہا کہ جس وقت میرا کیچ ڈراپ ہوا اگر حسن علی کیچ پکڑ بھی لیتے تو میرے بعد پیٹ کمنز بیٹنگ کیلئے آتے کریز پر دوسری سائیڈ پر...