کھیل

حفیظ کی دوباؤنس والی بال پر وارنر کا چھکا۔۔ گوتم گھمبیر برہم گزشتہ روز ہونے والے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد حفیظ کی دو باؤنس والی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے چھکا لگا دیا،محمد حفیظ کے ہاتھوں سے بال پھسلی اور پچ پر دو ٹھپے کھاگئی، ڈیوڈ وارنر نے یہ با ل بھی کھیلی اور چھکا لگادیا۔ ڈیوڈ وارنر کی جانب سے اس طرح کی بال کر شارٹ کھیلنے کو سابق بھارتی کھلاڑی گوتھم گھمبیر نے خوب آڑے ہاتھوں لیا، گوتم گھمبیرنے ٹوئٹ میں حفیظ کی بال اور وارنر کے چھکا لگانے کی تصاویر...
کرکٹ کی خبریں دینے والے آسٹریلوی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن نے پاکستانی ٹیم شاندار بیٹنگ کو سراہتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی اوپنر بلے باز محمد رضوان ایک جنگجو کی طرح ہیں کیونکہ انہوں نے اس سیمی فائنل کے میچ سے قبل 2 راتیں دبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں گزاری تھیں۔ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ رضوان سینیے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں تھے مگر اس کے باوجود بھی وہ فٹ ہوئے ٹیم کیلئے نہ صرف کھیلا بلکہ اس میچ کے ٹاپ اسکورر بھی بنے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 67...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی، لیکن سیمی فائنل میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،بچے بڑے بزرگ سب ہی قومی ٹیم کی ناکامی پر افسردہ ساتھ ہی ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔ سیمی فائنل میں جیسے ہی پاکستان کی ہار ہوئی ننھا شائقین کرکٹ بھی بلک بلک کر روتا رہا، ادھر ادھر بھاگتا رہا کبھی اسکرین کو دیکھ کر غصہ کرتا رہا، ساتھ بیٹھے والد سمجھاتے رہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بچہ پھر بھی جذبات پر قابو نہ رکھا سکا اور روتا رہا۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر...
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اسپنر شاداب خان نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں شاداب خان نے کہا کہ " ہم نے اپنی پوری کوشش کی، ہم پاکستان سے معافی چاہتے ہیں، پوری قوم کا شکریہ جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہمیں سپورٹ کیا اور بے حد پیار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ہم انشا اللہ قوم کی حمایت سے ایک بار پھر واپس آئیں گے، آئندہ سیریز اور اگلے ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کردی جائیں...
سوشم میڈیا پر چہرے پر گیند لگنے کے باوجود شاندار بیٹنگ کرنے والے رضوان کی تعریفیں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار بیٹنگ کرنے والے محمد رضوان کی چہرے پر سوزش کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان کو آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے تیز رفتار باونسر مارا جو رضوان کے ہیلمٹ پر لگا اور خوش قسمتی سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مگر میچ میں تھوڑی دیر بعد رضوان کے چہرے پر ہلکی سوزش واضح ہونا شروع ہوئی جس کی تصاویر سوشل...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر نے انتقال سے چار روز قبل اسلام قبول کرلیا تھا۔ سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق انضمام الحق لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ اپنی وفات سے چار روز قبل قومی ٹیم کے سابق کوچ رابرٹ اینڈریو وولمر نے کلمہ شہادت پڑھ لیا تھا۔ انہوں نے کہا باب وولمر نے ہم سے پوچھا تھا کہ کوئی غیر مسلم کیسے اسلام کے دائرے میں داخل ہوسکتا ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ وضو(غسل ) کرنے کے بعد...
بابراعظم کا نیا ریکارڈ۔۔ٹی 20میں سب سے تیز 2500رنز بنا لیے۔۔بابراعظم نے یہ ہدف 62 میچز کھیل کر مکمل کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا میگا ایونٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ویرات کوہلی کے 68 میچز کے مقابلے بابر اعظم نے صرف 62 میچز میں 2500 رنز مکمل کئے۔ اس طرح بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا آسٹریلیا کے بلے باز آرون فنچ نے 78 میچز، نیوزی لینڈ کے مارک گپٹل نے 83 جبکہ آئرلینڈ...
خلیج ٹائمز میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈبلے باز سنیل گواسکر کا کہناہے کہ بابر اگر خود کو فٹ اور متحرک رکھتا ہے تو وہ اس کھیل کے عظیم ترین یعنی ’آل ٹائم گریٹس‘ میں سے ایک بن جائے گا۔ وہ پاکستان کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک بھی بن سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار بابر اعظم کی قیادت میں وہ کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں، کھیل کی صورتحال کے بارے میں اس کا مطالعہ شاندار ہے اور وہ بولنگ اور فیلڈ پلیسنگ میں جو تبدیلیاں کر رہا ہے وہ ناقابل یقین حد...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔ سیمی فائنل سے قبل پی سی بی میڈیکل بورڈ نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا اور فائنل میچ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے البتہ میچ سے قبل انہیں رسمی طور پر ایک فٹنس ٹیسٹ ضرور دینا ہوگا۔ دونوں کھلاڑی آج شام آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گے، محمد رضوان اور شعیب ملک فلو اور ہلکا بخار تھا دونوں کھلاڑی مکمل صحت یاب اور فٹ ہیں۔ دونوں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں اور دونوں نے ٹیم...
پاکستان فائنل میں پہنچا تو وزیراعظم میچ دیکھنے دبئی جائیں گے، پی ایم آفس کی تصدیق پی ایم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آج پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچتا ہے تو پھر وزیراعظم عمران خان بھی وفاقی وزرا کے ہمراہ دبئی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جائیں گے۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو دیکھنے ضرور جائیں، آج پاکستان اور...
ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بیٹی کے ریپ کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اس دوران ایک بھارتی شخص نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی معصوم بچی کو ریپ کا نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دارلحکومت...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران میدان میں موجود تماشائیوں کی منفرد خواہش پوری کی، انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بولنگ کے سامنے بھارتی بلے باز ٹک نہیں پائے اور ایک کے بعد ایک پویلین پہنچ گئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ میچ میں باؤنڈری کے پاس فیلڈنگ کے دوران شائقین کرکٹ نے شاہین شاہ آفریدی کے حق میں خوب نعرے بازی کی اور تماشائیوں نے ان کے سامنے انوکھا مطالبہ بھی رکھا۔ شاہین نے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی...
آسٹریلیا کے سابق بلے باز اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے اور اسلام کے ساتھ ان کی وابستگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میری زندگی کا ناقابل فراموش وقت ہے۔ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر کے پاس بہت ہنر ہے اور اس کا مزاج بہت اچھا ہے، اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔ انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ بہت خوشی ہے میں سیمی فائنل کا حصہ ہوں، پاکستان...
انگلش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان ختم کرنے کا ازالہ کرے گا، اگلے سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھرلی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان ختم کرنے کا ازالہ کرے گا، آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ دورہ پاکستان میں 7 میچز کھیلے گی ۔ اس کے علاوہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے...
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو آئندہ نیوزی لینڈ کی سیریز کیلئے ٹیم سے باہر کردیا گیا اور ان کی جگہ روہت شرما کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی نیوزی لینڈ سے شیڈولڈ سیریز کیلئے16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان ویرات کوہلی سمیت متعدد سینئر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی بیٹسمین آصف علی کو مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مایہ ناز کھلاڑی آصف علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے2 میچز میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے فتح دلوائی تھی۔ آصف علی کو آئی سی سی نے اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا ہے، ان کے مقابلے میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ وائس تھے مگر آصف علی نے انہیں شکست دیتے ہوئے اعزا ز اپنے نام کیا۔...
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کے باہر ہونے سے متعلق سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ آپ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح طور پر دو گروپوں کو دیکھ سکتے ہیں، ایک ممبئی گروپ اور ایک دہلی گروپ ہے۔ مشتاق احمد نے پیشگوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی اب نہ صرف کپتانی چھوڑیں گے بلکہ ٹی 20 کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ چیزیں اُسی وقت بدل گئی تھیں کہ جب ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری ٹی 20 سیریز ہوگی۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے...
شاہنواز دھانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔۔ دلچسپ تبصرے۔۔ سوشل میڈیاصارفین نے شاہنواز دھانی کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وزیر خارجہ قراردیدیا اسپورٹس رپورٹر احتشام الحق نے پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کو ڈریسنگ روم کے اندر حارث رؤف کی سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شاہنواز دھانی نہ صرف پاکستانیوں بلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں کیک تقسیم کرتے ہوئے نظر آئے۔ پاکستان ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں...
ٹی20 ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کی جانب سے پہلا ٹوئٹ جو سامنے آیا ہے اس میں انہوں نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایک ساتھ مل کر ہم اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے ہم پیچھے رہ گئے اور ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔ کوہلی نے بھارتی شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی حمایت شاندار تھی اور ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں، اب ہمارا مقصد ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ واپس آئیں...
انڈین ٹیم آئی پی ایل میچز کی وجہ سے ہاری۔۔ انڈین کوچ روی شاستری کی تنقید بھارٹی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی ذہنی طور پر تھکے ہوئے تھے ،آئی سی سی کو غور کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑی انسان ہیں کوئی گاڑی نہیں کہ جسے پیٹرول پر چلایا جائے۔ روی شاستری کاکہنا تھا کہ کہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی جزوی طور پر ایک توسیع شدہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکن کی وجہ سے ہے۔بھارتی ٹیم ایک فاتح ٹیم ہے لہٰذا...

Back
Top