کھیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سیمی فائنل میں رسائی کیلئے مقابلے جاری ہیں، تاہم اب ہار اور جیت کے علاوہ اگلے مرحلے کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گروپ ون میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر اسے بھی ایونٹ سے باہر نکال دیا، سری لنکا خود پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا تھا اس نے ویسٹ انڈیز کو بھی جیت کر آگے جانے نہیں دیا اور اپنے ساتھ ہی ورلڈ کپ سے باہر کردیا ۔ اب دونوں گروپس کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو گروپ 1 میں انگلینڈ چار میچ کھیل...
بھارت کیلئے ڈو اور ڈائی میچ کے حریف اسکاٹ لینڈ نے سوشل میڈیا پر بھارت کو چیلنج کردیا۔ آج بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے، پہلے 2 میچز ہارنے کے بعد بھارت کیلئے اپنے بقیہ تمام میچز جیتنا ناگزیر ہوگیا ہے، بھارت کے گزشتہ میچ میں افغانستان کو اچھے مارجن سے ہرا کر اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرلیا ہے۔ آج کا میچ بھی بھارت کیلئے انتہائی اہم ہے مگر حریف ایک کمزور ٹیم ہے جو پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، تاہم اس کمزور ٹیم نے میچ سے قبل بھارت کو اپنے آفیشل فیس بک پیج...
دنیا کے بہترین کرکٹرز کی کَور ڈرائیو شاٹ کو کرکٹ شائقین بہت پسند کرتے ہیں۔ کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جن کی یہ شاٹ عالمی سطح پر بہت سراہی جاتی ہے مگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک کلپ شیئر کیا جس میں پاکستانی امپائر علیم ڈار کو کَور ڈرائیو کی شاٹ کھیلتے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کلپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قومی کپتان بابر اعظم سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، رکی پونٹنگ و دیگر کو کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہترین کَور...
بھارت کی جانب سے افغانستان کو شکست تو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، لیکن بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا کا کیچ بھی کسی سے کم نہیں تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رویندرا جڈیجا کے کیچ کی دھوم مچی ہے، جسے کیچ آف دی ٹورنامنٹ کہا جارہاہے۔ افغانستان سے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر نے کافی فاصلے سے بھاگ کر آتے ہوئے کیچ کیا،جس کو بھرپور داد دی گئی تاہم ٹی وی امپائر نے فیصلے پر نظرثانی کی اور اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا،امپائر کے فیصلے پر خوب تبصرے جاری ہیں۔ دیگرممالک کے کھلاڑی سیم بلنگز، ڈیل اسٹین،...
معروف اینکر پرسن اور تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو سرکاری ٹی وی سے ہٹائے جانے کے بعد ان کا پہلا انٹرویو کیا جس میں پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے شو کے دوران آن ائیر کی جانے والی بد تہذیبی پر معافی مانگ لی۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔ میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسی دن معاف کردیا تھاجس دن اس نے بدتمیزی کی تھی۔ میں نے کہا کہ میں اس سے آگے نہیں جاسکتا، اب جو عوام فیصلہ کرتی ہے جو اس نے بھگتنا ہے، بھگتے۔ اینکر کے سوال کہ اگر پی ٹی وی انہیں واپس رکھے تو آپکو کوئی اعتراض نہیں؟ جس پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ میرا اس سے کیا تعلق واسطہ؟ میں کسی کا رزق چھیننے تھوڑی آیا ہوں۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انکوائری نے بلایا ، میں نے کہا کہ ٹی وی فوٹیج ہے، دیکھنا ہے تو دیکھ لو،...
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل کا سفر اب بھی کٹھن ہے، لیکن اگر بھارتی قومی ٹیم وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بتائے ہوئے نسخے پر عمل کریں تو منزل آسان ہوجائے گی، جی ہاں فواد چوہدری نے بھارت کو زبردست تنقیدی مشورہ دے ڈالا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے اگروہ جعلی میلز بھیج دیں، اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی کی و جہ سے عرب امارات کو چھوڑ کرچلی جائے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ...
میچ فکسڈ نہیں تھا،پلاننگ ٹھیک نہیں تھی،افغان ٹیم کی ناکامی پرسابق کھلاڑیوں کے تبصرے افغان کرکٹ ٹیم کی بھارتی ٹیم سے بدترین شکست پر میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کلپس اور تصاویر شیئر کرکے کہا جارہاہے کہ افغان ٹیم بک چکی ہے،جس پر تبصرے اور تجزیئے جاری ہیں،ٹوئٹر پر میچ فکسڈ کا ٹرینڈ بھی چلا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اس حوالے سے کہا کہ میچ فکسنگ والی کوئی بات نہیں، افغانستان ٹیم کی پلاننگ صحیح نہیں تھی،جیونیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں...
بھارت کو افغانستان سے بہترین کامیابی ملی، لیکن گزشتہ روز ہونے والا میچ اس لحاظ سے بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کہ افغان ٹیم ایک دم کیسے اتنی ناقص کارکردگی پر اتر آئی،سب سے زیادہ تو تبصرے میچ کے ٹاس پر چل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے افغان کپتان نبی کو برق رفتاری سے پہلے بولنگ کی فیصلے کی ہدایت کردی، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ٹاس کے بعد ویرات کوہلی اور محمد نبی کے درمیان گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا کہ...
آئی سی سی ٹی 20 کے دوران بھارت اور افغانستان کے درمیان اہم میچ میں طالبان بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پہنچ گئے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات اسلامی کی حکومت کے ایک رکن بھارت اور افغانستان کے درمیان اہم میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور اپنی ٹیم کی پرزور حمایت کررہے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں طالبان رہنما کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں انشااللہ بھارت کے خلاف ہماری ٹیم فتح یاب ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں آج بھارت اور...
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی اب تک کی پرفارمنس پر کرکٹ پنڈت بہترین تجزیات کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے گو کہ گرین شرٹس نے اب تک بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مگر آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹ ٹام موڈی کے مطابق ٹیم کو فیورٹ قرار دینا ابھی قبل از وقت ہے۔ ٹام موڈی کے مطابق پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے مگر انگلینڈ کی ٹیم کی ٹی 20 میں کارکردگی پاکستان سے بھی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے پاکستان کے پاس کوئی گیم فنشر نہیں تھا مگر لگتا ہے کہ آصف علی کی شکل میں وہ کمی بھی پوری ہو...
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے والی بھارتی ٹیم میں اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں ۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں مسلسل شکست کے بعد بھارتی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہونے کے دہانےپرکھڑی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی وجہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات ہیں۔ بھارتی مبصرین اور کرکٹ ایکسپرٹس کا بھارتی کارکردگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایونٹ میں جوش اور ولولے سے میدان میں اترنے کے بجائے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں کے چہرے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تو ہندوستان کے شرپسندوں نے اس کا الزام اپنی ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کے سر جڑ دیا اور ان پر غدار کا لیبل لگا دیا۔ کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تو شرپسند ان کی 10 ماہ کی اکلوتی بیٹی وامیکا کے ریپ کی دھمکیاں دینے لگے۔ اس صورتحال پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی ویرات کی حمایت میں سامنے آ گئے اور ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ان سے اپیل کی کہ وہ ان شدت پسندوں کو معاف کر دیں۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا...
بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل۔۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے اگر مگر کی کہانی شروع کردی۔ بھارت جو نہ صرف پاکستان سے 10 وکٹوں سے ذلت آمیز طریقے سے ہارچکا ہے بلکہ نیوزی لینڈ سے بھی شکست کھاچکا ہے، اب شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہورہے ہیں۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے اب بھارت کو نہ صرف تین میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے بلکہ نمیبیا یاسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی اپ سیٹ شکست کیلئے دعائیں کرنا ہوں گی۔ بھارت ابھی تک اپنی فتح کا...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین کر اپنے نام کرلیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس بطور کپتان ٹی 20 کرکٹ میں 13 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ تھا جسے آج قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے توڑ دیا ہے۔ آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کا میچ جاری ہے، میچ کے دوران بابراعظم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 70 رنز سکور کرنے کے بعد آوٹ ہوئے۔ بابراعظم کے کیریئر کی یہ22ویں نصف سنچری تھی جبکہ بطور کپتان انہوں نے 14ویں نصف سنچری بنا...
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے مزاح کے طور پر ہلکی پھلکی تنقید کی تو بھارتی کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارف ان کے خلاف پھٹ پڑے اور ان کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی مہم چلا دی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعصبانہ رویے کا سامنا اس لیے کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے بھارتی ٹیم کے نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد ایک ٹوئٹ میں بالکل ہلکے انداز میں بھارتی کرکٹ ٹیم پر تنقید کی تھی۔ ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ "اووپس، میں نے ابھی...
جیو کے صحافی سلیم صافی کا آج کل ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بار بار عمران خان کا نام لیکر ان سے سوال کرتے ہیں اور شعیب اختر ان پر طنز کرتے ہیں کہ آپ بار بار عمران خان کا نام لے کر ٹمپرنگ کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں پروگرام کے میزبان سلیم صافی بار بار عمران خان کا نام لے لے کر شعیب اختر سے سوال کرتے رہے ، کبھی ان سے پوچھتے کہ کیا آپ عمران خان جتنے امیر ہیں؟ عمران خان کے پاس تو 300 کنال کا گھر ہے۔ کبھی پوچھتے کہ پاکستان کا وزیراعظم بننے کا طریقہ یہ ہے کہ کچھ نہ کرو، بس کرکٹر بن جاؤ، کبھی...
بائیو سکور ببل کی خلاف ورزی,انگلینڈ کے امپائر پر پابندی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پرسخت ترین بائیو سکیور ببل توڑنے پر 6 روز کی پابندی عائد کردی،امپائر مائیکل گف کو آئی سی سی بائیو سکیور کمیٹی نے 6 روز کے لیے قرنطینہ کردیاگیا ہے، جب کہ ان کی جانب سے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی، جمعہ کے روز مائیکل گف بائیو سکیور ببل میں ہوٹل سے باہر نکلے اور بغیر اجازت لوگوں سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔ مائیکل گف نے...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان سے بدترین شکست اور ایک کے بعد ایک میچ میں ناکامی پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کچھ مایوس ہوگئے کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کورونا وائرس کے باعث ببل کی پابندی سے تھکاوٹ کا شکار ہوگئی اور کھلاڑیوں پر مسلسل 6 ماہ کے سفر کے کا اثر بھی پڑ رہاہے۔ ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ختم ہونے والے آئی پی ایل کے میچوں کی وجہ سے تھکاوٹ سے متعلق ایک سوال پر جسپریت بمراہ نے کہا کہ کبھی...
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان سے ملنے والی شکست کے اثرات ابھی کم نہ ہوئے تھے کہ بھارت کیویز کے سامنے بھی ڈھیر ہوگیا اور اس کے ایونٹ سے باہر جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بدترین شکست کے بعد شائقین سمیت بھارتی میڈیا نے بھی کپتان ویرات کوہلی اور دوسرے کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا اور مختلف پروگرام کے دوران مبصرین نے دل کے پھپھولے خوب پھوڑے۔ ماسٹر کلاس انڈین بیٹسمین سنیل گواسکر نے...

Back
Top