پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بتایا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے لیے ایک دن میں کل 600-700 گیندوں کو ہِٹ کرنا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن میں ٹریننگ کے دوران 600 سے 700 گیندیں کھیلتے ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف لگاتار تین فتوحات دلائی تھیں، بابر نے ہندوستان اور افغانستان کے خلاف اہم رنز...