نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست،بھارتی ٹیم نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

14indboundryrc.jpg

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین ریکارڈ بھارت نے اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے دوسرے میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے اننگز کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جس کے نتیجے میں روہت شرما، ویرات کوہلی ‏سمیت کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ رنز نہ بنا سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 110 رنز ‏ہی بنا سکی۔ بھارتی ٹیم نے کم ترین سکور بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے جو کہ اب تک کسی کمزور کارکردگی والی ٹیم نے بھی نہیں بنایا۔

https://twitter.com/x/status/1454837029330640896
بھارتی ٹیم کے کھلاڑی 10 اوورز میں ایک بار بھی گیند کو باؤنڈری کے باہر نہیں پھینکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بعد بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھارتی ٹیم کا مستقبل اگر مگر کا شکار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔