کھیل

ورلڈ کپ میچز کی تاریخ میں جب بھی پاکستان اور آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے آئے شکست گرین شرٹس کا مقدر بنی لیکن پانچ بار ٹاکرے میں شکست کے بعد کیا اس بار پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تاریخ بدل سکے گا؟ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ گروپ 2 میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے، ورلڈکپ کے فارمیٹ کے مطابق گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی جبکہ...
پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان نیاز نے کہا کہ وہ شعیب اختر کو گزشتہ 30 سالوں سے جانتے ہیں اور اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ سٹار نہیں بنا تھا، ہم خوشی غمی ہر موقع پر ساتھ رہے، انجوائے کیا، شعیب اختر ان کی آنکھوں کے آگے سٹار بنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں ان سے غلطی ہوئی ، انہوں نے شعیب اختر کو دکھ پہنچایا، اگر وہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو...
ورلڈ کپ میں اپنی بدترین کارکردگی کی بدولت ایونٹ سے باہر ہونےو الی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی نیوزی لینڈ سے شیڈولڈ سیریز میں ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں بشمول کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ میں ویرات کوہلی کو ٹی 20 کے علاوہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر بھی غور ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک...
نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی شکست پر بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا خواب نامکمل رہ گیا جس کے بعد بھارتی ٹیم آج نمیبیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ اس صورتحال پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی بھارتیوں کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ کے راؤنڈ میچز سے باہر ہونے پر طنزیہ انداز میں سکیورٹی کی پیشکش کی۔ تو منیب بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کا ’واک اوور‘ سے ’گیم اوور‘ ہوگیا۔ فہد مصطفیٰ نے بھارتی...
پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے گزشتہ روز سپر12 مقابلوں میں سکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں 6 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی اسکور کی۔ جس سے انہوں نے بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول کا ریکارڈ برابر کردیا۔ کے ایل راہول نے بھی یہ ریکارڈ حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ میچ میں بنایا تھا۔ شارجہ میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست ہو گئی۔ ٹی 20 آئی سی سی ورلڈ کپ میں اتوار کو ہونے والے دونوں میچز اس...
آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان پر خوش ہوں، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خبررساں ادارے جنگ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ کینگروز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوش ہیں۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر وہ ذاتی طور پر بہت خوش ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کا 24 سال بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا یہاں موجود کرکٹ شائقین کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلوی...
نیوزی لینڈ نے بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے ارمان خاک میں ملادئیے۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے باہر کردیا۔ اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ اب بھارت کل نمیبیا کیساتھ بے مقصد میچ کھیلے گا جس کے بعد بھارتی ٹیم اپنے ملک روانہ ہوجائے گی۔ ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی جیت کی صورت میں ہی بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا جس کے لئے بھارتیوں نے پراتھنائیں کیں، منتیں...
سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کے نوٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے شعیب اختر کو ہرجانے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا جس میں راولپنڈی ایکسپریس سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شعیب اختر نے پی ٹی وی کی جانب سے جاری نوٹس پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میں پی ٹی وی کے لیے ہی کام کر رہا تھا تو اس دوران ادارہ میری عزت کو محفوظ کرنے میں بری طرح ناکام رہا اور اب انہوں نے مجھے نوٹس...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، انہوں نے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزازحاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آج محمد رضوان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز میں پانچواں رن بنا کر 1666 ٹی ٹوئنٹی رنز بنا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز...
بالی وڈ کے سدابہار سپر سٹار امیتابھ بچن بھارتی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے تسلیاں دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب خاک میں مل گیا جس کے بعد بھارتی عوام اپنی شکست پر شدید غمگین ہیں جس پر بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی عوام کو تسلی دینے کے لئے ٹویٹ کی۔ لیجنڈری اداکار نے کہا کہ نیوزی لینڈاور افغانستان کے میچ کے نتائج کے برعکس یہ یاد رکھنا کہ ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکور ہم نے بنایا، ٹورنامنٹ کی سب سے تیز ترین...
سابق بھارتی کرکٹر وریندسہواگ کی بھارت سے امیدیں۔۔ ٹویٹ وائرل تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق بلے باز وریندرسہواگ نے بھارت سے امیدیں لگالی ہیں اور فلم لگان کے ایک سین کا ان کا ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وریندسہواگ نے ایک سکرین شاٹ شئیر کیا ہے جو فلم لگان کا ہے، یہ فلم ایک کرکٹ میچ پر تھی جسے عامر خان کی ٹیم کے جیتنے پر پورے گاؤں کو ٹیکس(جو گندم کی فصل کی مد میں لیا جاتا تھا) معاف ہوجانا تھا۔ اس فلم میں ایک شخص جس کا نام کچرا تھا اور اسکا ہاتھ ٹیڑھاتھا، عامر خان کو میچ جیتنے کی...
ورلڈ کپ کے بعد اگر شعیب ملک اور حفیظ ریٹائرمنٹ لیتے ہیں تو ٹیم کو سہارا کون دے گا؟ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اگر قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیں تو ٹیم کو سہارا کون دے سکتا ہے؟ یہ سوال نجی ٹی وی چینل اے اسپورٹس کے پروگرام "دی پویلین" میں میزبان فخر عالم نے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس اور مصباح الحق سے کیا۔ میزبان نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اس پر وسیم اکرم نے...
اب اگر نیوزی لینڈ بھی افغانستان سے ہار گیا تو سوشل میڈیا پر طوفان آ جائے گا، شعیب اختر راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے خبردار کیا کہ اگر نیوزی لینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تو بہت سے سوالات کھڑے ہوجائیں گے۔ مجھے خطرہ ہے کہ ایک بار پھر ٹریننگ ٹاپک نہ بن جائے. اگر ایسا ہوا تو سوشل میڈیا پر طوفان آ جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ کوہلی الیون سپر 12 راؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2 ابتدائی ناکامیوں سے سنبھل کر افغانستان اور اسکاٹ لینڈ جیسی...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے ساتھ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیربھی اختتام کوپہنچ گیا، لیکن کرس گیل کی ریٹائرمنٹ معمہ بن گئی۔ کرس گیل نے ایک بار پھر نیااندازاپنایا اورمداحوں کو سوچ و بچار میں مبتلا کردیا۔ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھ رہاہے کہ کیا کرس گیل انٹرنیشنل کرکٹ کوالوداع کہہ گئے ہیں؟ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف گروپ 12 کے لیگ میچ میں رنگ برنگے گلاسز لگا کر بیٹنگ کے لیے آنے والے 42 سالہ کرس گیل جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور انہوں...
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے افغانستان کی جیت بھارت کے لئے بہت ضروری ہو گئی، بھارتی شائقین کرکٹ کل ہونے والےمیچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی فتح کی دعا کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے افغانستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست لازمی ہے اور بھارتی ٹیم کا مستقبل اسی میچ پر منحصر ہے، دوسری جانب ایسا لگتا ہے کہ کرکٹ شائقین سارا کھیل میدان کے بجائے سوشل میڈیا پر ہی کھیل رہے ہوں، سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ اور افغانستان مستقل ٹرینڈ کر رہے ہیں۔...
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ اب فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے، اس مرحلے میں اب تک کرکٹ ٹیموں کو کھلاڑیوں کی جانب سے متعدد ریکارڈ قائم کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں اس وقت سیمی فائنل کی دوڑ جاری ہے، کچھ ٹیمیں اس دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ اب تک واحد پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جس کی ٹیم آفیشلی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، اس سال بننے والے ریکارڈز میں یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جو پانچویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک...
کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد مالی بد انتظامی، لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ لیگ کھیلنے والے کھلاڑی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، لیگ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ چیک باؤنس ہونے لگے ہیں۔ لیگ کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو ایونٹ سے قبل ہی 50 فیصد ادائیگی کردی گئی تھی جبکہ بقیہ رقم اگست میں دینے کا معاہدہ کا کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کو چیک بھی دیئے گئے تھے۔ کے پی ایل فرنچائزر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا...
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے نسل پرستانہ تبصروں کے الزام پر سابق برطانوی کرکٹر مائیکل وان کو شو سے باہر کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے مائیکل وان پر نسل پرستی کو فروح دینے والے تبصروں کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں ریڈیو 5 اور بی بی سی کے پروگرام وان شو سے فارغ کردیا ہے۔ بی بی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب سے مائیکل وان پر نسل پرستی کے تبصروں کا الزام عائد ہوا ہے تب سے وہ پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے، تاہم ادارہ مائیکل وان اور ان کی ٹیم...
یہ فضول ٹرینڈ بند کرو، ہربجن سنگھ کی پاکستانی شائقین کرکٹ پر تنقید بھارت اپنی روایت نہ بھولا، ہر بات کا الزام پاکستان پر ڈال ہی دیتا ہے، اس بار سابق بھارتی کھلاڑی ہربجن سنگھ نے پاکستان پر بھارت کیخلاف ٹوئٹر ٹرینڈ چلانے کا الزام عائد کردیا، افغان انڈیا میچ فکسنگ کے ٹرینڈ پر بھارتی سابق کھلاڑی ہربجن سنگھ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا،انہوں نے کہا کہ یہ ٹرینڈ بہت واہیات ہے، اس کی شروعات سب جانتے ہیں پاکستان سے ہوئی۔ ہربھجن سنگھ نے فکسنگ کے الزامات لگانے پر پاکستانی شائقین پر غصہ نکالا،انہوں...
بھارتی لاکھ چاہیں پاکستان کا کسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، ہاں لیکن پاکستان کی جانب سے قائم کی گئی اعلیٰ مثال کو ضرور ہوبہو کاپی کرسکتے ہیں،جی ہاں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کا انداز اپنالیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد اسکاٹ لینڈ کےڈریسنگ روم پہنچ گئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کےبعد مخالف ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسکاٹ لینڈ کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملے،ویڈیو سوشل...

Back
Top