ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پر پابندی عائد

icc.jpg


بائیو سکور ببل کی خلاف ورزی,انگلینڈ کے امپائر پر پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پرسخت ترین بائیو سکیور ببل توڑنے پر 6 روز کی پابندی عائد کردی،امپائر مائیکل گف کو آئی سی سی بائیو سکیور کمیٹی نے 6 روز کے لیے قرنطینہ کردیاگیا ہے،

جب کہ ان کی جانب سے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی، جمعہ کے روز مائیکل گف بائیو سکیور ببل میں ہوٹل سے باہر نکلے اور بغیر اجازت لوگوں سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔

مائیکل گف نے پابندی کے باعث گزشتہ اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دیے،

قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد مائیکل گف اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے تاہم انہیں آئی سی سی کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کی امپائرنگ سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے،متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ بائیو سکیور ببل کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا چوتھا امتحان آج ہوگا،قوم ٹیم ابوظبی کے میدان میں شام سات بجے کرکٹ بے بی نمیبیا سےٹکرائے گی، فتح ناقابل شکست شاہینوں کو سیمی فائنل میں پہنچادے گی۔میچ کیلیے پلیئنگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔