وزیراعلیٰ پختونخوا کی دھمکی کام کرگئی،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنیکااعلان

gandapurh1i11h.jpg

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی دھمکی کام کرگئی۔۔ پیسکو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دھمکی پر غیر اعلانیہ یا اضافی لوڈ شیڈنگ نا کرنے کی ہدایات دیدیں

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دھمکی پر غیر اعلانیہ یا اضافی لوڈ شیڈنگ نا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی دھمکی کام کرگئی، پیسکو نے پشاور شہر میں غیر اعلانیہ یا اضافی لوڈشیڈنگ نا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ پیش رفت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پیسکو کے چیف ایگزیکٹیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی، ملاقات میں آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پیسکو کے چیف انجینئر نے غیر اعلانیہ یا اضافی لوڈشیڈنگ نا کرنے کی ہدایات جاری کرت ہوئے لائن لاسز کم کرنے کیلئے آپریشنز کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

یادرہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں غیر اعلانیہ اور اضافی لوڈشیڈنگ کرنے پر پیسکو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ کم نا ہوئی تو پیسکو پر قبضہ کرکے خود ہی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنائیں گے۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ خیبرپختوںخواہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ بیوروکریسی اسلام آباد کی مرضی پر چلتی ہے