پی ٹی آئی کے معاملات خیبرپختونخوا قیادت کو دینے پر غور

3ptiqiaidjatsgjksjkjdj.png

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے معاملات خیبرپختونخوا قیادت کو دینے پر غور شروع کردیا,بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔

جس کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو مرکز میں بھی اہم کردار ملنے کا امکان ہے,بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا گیا کہ عہدے دیے بغیر پارٹی معاملات وزیر اعلیٰ کے پی کو دیں۔

نعیم اشرف بٹ کی خبر کے مطابق کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میڈیا ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت بیرسٹر گوہر ودیگر سے ناخوش ہیں, بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر سے اظہار برہمی کی خبریں زیرگردش ہیں.

https://twitter.com/x/status/1796243409163993378
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے انکوائری کا فیصلہ کیا,ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی، وہ جیل میں قید ہیں جبکہ اکاؤنٹ پروپیگنڈا ویڈیو کے لیے استعمال ہوا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر ونگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے معاملے پر بات چیت کرے گا۔

ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، رؤف حسن سے بات چیت کرے گی، ٹیم تعین کرے گی ویڈیو ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے یہ کیا گیا,انکوائری میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا۔
 
Last edited:

Mocha7

Minister (2k+ posts)
The main leadership is already from Kpk. Gohar Khan, Umar Ayyub, Asad Qaiser, Ali Muhammad all are from Kpk.