گوپاکستان کے 40 فیصدد حصص سعودی آرامکو کمپنی نے خرید لیے

1717224242697.png


دوسرے ملکوں میں آرامکو برانڈ کو فروغ دینے کیلئے اپنے وسائل یکجا کر رہے ہیں: یاسر مفتی
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے بڑی انٹی گریٹڈ انرجی وکیمیکل کمپنی سعودی آرامکو کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گیس اینڈ آئل (گو) پاکستان کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ گو متنوع ڈائون سٹیم ایندھن ، لبریکنٹس اور کنوینینس سٹورزآپریٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور سٹوریج کمپنیوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے، گو کی ویب سائت کے مطابق پاکستان میں اس کی 11سو سے زیادہ ریٹیل دکانیں موجود ہیں جو صارفین کو لبریکنٹس، ڈیزل و پٹرول فراہم کرتی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق دسمبر 2023ء میں اس خریداری کا اعلان کیا گیا تھا جو پاکستان میں سعودی آرامکو کی پہلی ڈائون سٹریم ریٹیل سرمایہ کاری نمائندگی کرتی ہے اور اس کمپنی کی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی ریٹیل موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایگزیکٹو نائب صدر برائے پراڈکتس اینڈ کسٹمرز آرامکو یاسر مفتی کا کہنا تھا کہ ہماری عالمی ریٹیل توسیع میں تیزی آئی ہے جو ہمارے سفر کی طرف ایک اہم ترین اگلا قدم ہے۔

go pakistan.jpg


یاسر مفتی کا کہنا تھا کہ گو پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری سے ہم آرامکو کی اعلیٰ معیاری مصنوعات وخدمات پاکستانی صارفین کو فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم آرامکو کے بین الاقوامی شراکت داروں کے بڑھتے نیٹ ورک میں اعلیٰ صلاحیتی اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور نئے مواقع کھولنے اور دوسرے ملکوں میں آرامکو برانڈ کو فروغ دینے کیلئے اپنے وسائل یکجا کر رہے ہیں۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی طرف سے گزشتہ مہینے ہی آرامکو کی طرف سے گو پاکستان میں 40 فیصد حصص کے حصول کے معاہدے کی منظوری دی گئی تھی۔ آرامکو کمپنی نے مارچ کے مہینے میں چلی میں متنوع ایندھن ولبریکنٹس خوردہ فروش ایس میکس ڈسٹری بیون ایس پی اے نامی کمپنی کے 100 فیصد حصص خریدے تھے۔

آرامکو کی طرف سے گزشتہ برس دسمبر میں گو پاکستان کے 40 فیصد حصص خریدنے کیلئے حتمی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جسے اقتصادی ماہرین نے زرمبادلہ کی کمی سے لڑتے ہوئے پاکستان کیلئے ایک مثبت اشاریہ قرار دیا تھا۔ پاکستان کیلئے ایف ڈی آئی کی آمد اہم چیلنج رہا ہے جس نے رواں مالی سال جولائی تا اپریل میں 1 اعشاریہ 46 بلین ڈالر حاصل کیے جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 11 ملین ڈالر کے اضافے سے 1 اعشاریہ 35 بلین ڈالر رہے تھے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/go pakistan.jpg

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
اب پھدستانیوں کو سعودی پاسپورٹ بھی دے دیں،بادشاہ سلامت
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ہے - اس پر بھی کوئی اعتراض ہے ؟ ویسے پہلے تو آپ لوگ کہتے تھے سرمایہ کاری ہو ہی نہیں رہی - اب کیا خیال ہے ؟
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ سرمایہ کاری ہے یا قومی املاک کی فروخت. اس کا مطلب ہے اب یہ کمپنی پاکستان کی نہیں رہی