کھیل

دنیائے کرکٹ کی مقبول ترین سیریز ایشز کے دوران کمنٹیٹرز بابراعظم کا ذکر کرکے ان کی تعریف کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری تھا کہ ایک موقع پر آسٹریلیوی کمنٹیٹر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ذکر چھیڑ دیا جس پر کمنٹری باکس میں موجودسابق آسٹریلیوی کرکٹر کیری او کیف نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ ٹویٹر پر میچ کا یہ کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں کمنٹیٹرز کو میچ کے بجائے بابراعظم کی صلاحیتوں پر گفتگو کرتے باآسانی...
عابد علی کی بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا صارفین کی عابد علی کی تعریف، عابدعلی کو لیجنڈ قراردیدیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کرکٹر عابد علی ایک بلی کو کھانا کھلارہے ہیں۔ پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف قومی کرکٹرز ہی کھانا نہیں کھا رہے۔‘ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کے وقفے کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی ایک پلیٹ میں چاول ڈال کر ڈریسنگ روم سے...
دنیائے کرکٹ کی سب سے مقبول ایشز سیریز کےدوران برطانوی فاسٹ باؤلر بین اسٹوکس نے 14 نوبالز کروائی گئیں مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ امپائر صرف 2 ہی نوٹ کرسکا۔ تفصیلات کے مطابق برسبین میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں برطانوی آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنے پہلے اوور میں ہی چار نو بالز کروائیں مگر فیلڈ پر موجود امپائر ان میں سے کسی ایک کو بھی نوٹ نہ کرسکا اور نہ ہی کوئی گیند نو بال قرار دی گئی۔ صرف اس گیند کو نو بال قرار دیا گیا جس پر ڈیوڈ وارنر آؤٹ...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے (بی سی سی آئی ) نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی فارغ کردیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر بی سی سی آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے ویرات کوہلی سے ون ڈے کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی واپس لے لی ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرائض ویرات...
کرکٹ کھیلنے والے اور اس کے شائقین جانتے ہیں کرکٹ میں چھکے، چوکے، نوبال، وائیڈ بال اور آؤٹ وغیرہ کے کیلئے ہاتھوں کے مخصوص اشارے استعمال کیے جاتے ہیں۔ مگر بھارت میں ایک امپائر نے وائیڈبال کا ٹانگوں کے ساتھ اشارہ دے کر سب کو دنگ کر دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے ایک ٹورنامنٹ کے دوران بولر نے گیند کرائی تو وہ وائیڈ ہو گئی جس پر امپائر نے دو قدم ہٹ کر سر نیچے کی جانب کر کے ٹانگوں کے ساتھ وائیڈ بال کا اشارہ دیا۔ جس کو دیکھ کر تمام حاضرین محظوظ ہوئے اور خوشگوار حیرت...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کا آغاز کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا اوور کروایااور انٹرنیٹ پر کرکٹ شائقین کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹ شائقین اس وقت حیرت میں مبتلا ہوگئے جب چوتھے روز کے کھیل کے دوران...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی پسندیدہ بھابی پر ثانیہ مرزا کا نام نہ لیا، اپنے علاوہ کسی اور کا نام سن کر ثانیہ مرزا ناراض ہو گئیں۔ قومی بلے باز شعیب ملک کے سوشل میڈیا شو پر کچھ عرصہ قبل پاکستانی کپتان مہمان بن کر آئے، جس میں پوچھے گئے کئی سوالوں میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ان کی پسندیدہ بھابھی کون سی ہیں؟ CXGVEVhIbwD شعیب ملک نے ان کو خبردار بھی کیا کہ سوچ سمجھ کر نام لینا ہے کیونکہ سب بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔ جس پر بابر اعظم نے کچھ دیر سوچنے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ...
سانحہ سیالکوٹ کے بعد سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 9 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کے لئے اس وقت سری لنکا میں موجود ہے جن میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انورعلی، محمد عرفان ،عثمان شنواری اوراحمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل میں شامل ہیں۔ سانحہ سیالکوٹ کے بعد کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سری لنکا میں...
ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈراپ کیے جانے پر سرفراز افسردہ ۔ پہلے ٹویٹ کیا اور پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا، جس پر سرفراز احمد کا دل ٹوٹ گیا ۔ اس بات کا اظہارانہوں نے ٹوئٹر پر کیا ہے،سابق کپتان نے ٹوئٹر پر شاعرانہ انداز میں لکھا کہ میری خامیوں کا تذکرہ اس طرح۔۔ لوگ اپنے اعمال میں فرشتہ ہوں جیسے۔ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈراپ کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیا اور تھوڑی دیر بعد ٹویٹ ڈیلیٹ بھی...
کلین بولڈ ہونے پر بھارتی اسپنر روی چندر ایشون کا انوکھا اقدام۔۔ ریویو لے لیا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر دلچسپ تبصرے تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز روی چندر ایشون نے انوکھا اقدام کیا اور نیوزی لینڈ کے اسپنر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہونے کے باوجودریویو لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشون کلین بولڈ ہوئے اور سمجھ نہ سکے کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں اور امپائر کی طرف ریویو کا اشارہ کردیا۔ بعدازاں انہوں نے...
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کے باعث کھلاڑیوں نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ مطابق پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 5 میں آگئے ہیں۔ بلےبازوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ حسن علی رینکنگ میں پہلی بار گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، عابد علی 28 درجے بہتری کے ساتھ 20ویں پوزیشن پر جبکہ محمد رضوان کا 21واں اور...
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہونے کے بعد بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔ کانپور ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پانچویں روز کے اختتام تک 284 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور بھارت کامیابی سے ایک وکٹ دور رہا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے آخری روز بھارت کی جانب سے دیئے گئے 284 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھی اور 90 سکور پر صرف دو کھلاڑی آوٹ تھے۔ وقت کی کمی کے باعث میچ ڈرا ہوتا دکھائی دے رہا تھا لیکن پھر...
کاؤنٹی کرکٹ میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز کے حوالے سے پاکستانی نژاد برطانوی کھلاڑی عظیم رفیق کے انکشافات پر انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے معذرت کرلی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عظیم رفیق نے جن کھلاڑیوں پر نسلی امتیاز کا الزام لگایا ان میں ایک نام سابق کرکٹر مائیکل وان کا بھی ہے، مائیکل وان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جو مجھ پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں میں نے کبھی ایسی کوئی گفتگو نہیں کی تاہم ماضی میں کی گئی اپنی...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، رواں سال ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف کھیل کے تیسرے روز شاہین آفریدی اس سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرزمیں 41 وکٹوں کے ساتھ ایشون دوسرے اور پاکستان کے ‏حسن علی 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میری...
سابق کپتان ظہیر عباس نے وزیر اعظم عمران خان کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس ختم کر نے کے فیصلے کی مخالفت کردی اور اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے سابق سربراہ اور ایشین بریڈمین کے نام سے مشہور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے بتایا کہ ان کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بطور کپتان ایک بات پر اختلاف رہتا تھا، انہوں نے بتایا کہ عمران خان ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو پسند نہیں کرتے تھے جبکہ میں اس کا حامی تھا۔ ظہیر عباس نے کہا کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ ڈپارٹمنٹس سے...
پاکستان اور بھارت کا کرکٹ کے میدان میں مقابلہ ہو اور دلچسپ نہ رہے، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے بدترین شکست دے کر تاریخ رقم کی، اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کی ویورشپ نئی بلندیوں کو چھو گئی ہے۔ جی ہاں کرکٹ کاؤنسل کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کی ویورشپ نے ریکارڈ قائم کرلیا ہے. دبئی میں کھیلے جانے والے ٹاکرے میں جہاں پاکستان نے پہلی بار کسی ورلڈکپ میں بھارت کو 10...
سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عزت سے واپسی ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے دوران محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتاہوں ، اب تک پی سی بی کی نئی انتظامیہ میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، کوئی رابطہ ہوا تو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا سوچوں گا خود سے ریٹائر منٹ واپس نہیں لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں خود ریٹائر منٹ واپس لینے کا اعلان کروں اور بورڈ حکام کہے کہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف بنگلہ دیش میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی پرچم نصب کرنے پر مقدمہ درج کروادیاگیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مشہور اسپورٹس جرنلسٹ ساجد صادق نے اپنی ٹویٹ میں اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ڈھاکہ میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے خلاف پریکٹس سیشن کے دوران اپنے کیمپ میں قومی پرچم لگانے پر مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ کچھ میڈیا کے حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے قومی پرچم لگانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ مقدمہ تاحال درج نہیں کیا...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے پیش نظر کھلاڑیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے سور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم بورڈ نے حلال گوشت کھانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی...
دبئی کرکٹ کونسل نے پاک بھارت روابط کی بحالی کے لئے سیریز کرانے کی پیشکش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی کرکٹ حکام کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کروانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل عبدالرحمان فلک ناز نے متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کسی عرب ملک میں کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد ہو گا، حال ہی میں اماراتی میدانوں پر ورلڈکپ میچز کا انعقاد یقیناً بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے...

Back
Top