بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ایسا کیا تحفہ بھیجا ہے جسے پاکر خود حارث رؤف بھی خوشی سے نہال ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو اپنی 7 نمبر کی شرٹ تحفے میں بھیجی ہے، یہ شرٹ ایم ایس دھونی کیلئے انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم چنئی سپر کنگنز کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔
حارث رؤف ایم ایس دھونی کی جانب سے یہ تحفہ پاکر بہت خوش ہوئے اور...