کھیل

وزراعظم پاکستان سے متعلق توہین آمیز زبان استعمال کرنا مہنگا پڑگیا۔۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن رشید الحسن پر10 سال کی پابندی عائد کر دی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے پابندی کی تصدیق کردی اور کہا کہ پابندی حکومت پاکستان کی ہدایات پر عائد کی گئی ہے، سابق اولمپئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائے گئے شوکاز کا جواب نہیں دیا تھا۔ آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے رشید الحسن جونئیر کو شوکاز نوٹسز بھجوائے گئے لیکن...
پی ایس سیون میں بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو شرکت کی اجازت نہیں جس پر ننھے شائقین کرکٹ اداس ہیں,اسٹیڈیم کے باہر کھڑے گیارہ سالہ محمد حمزہ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ کر ڈالا۔ پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے گیارہ سالہ ننھے کرکٹ مداح محمد حمزہ فراز کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ رمیز راجہ سے شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ حمزہ فراز نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پی ایس ایل کا کیا فائدہ جس میں بچوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہی نہ ہو,ہفتے میں کسی دن تو...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر فیصل خان آفریدی کو حفاظتی پروٹو کولز کی خلاف ورزی کرنے پر آئندہ 5 میچز کے لیے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آفریدی نے ہوٹل میں کووڈ پروٹوکولزکی خلاف ورزی کی تھی جس پر پی سی بی نے امپائر کو لیگ میچز سے معطل کر دیا گیا جبکہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی ہوٹل پہنچنے پر فیصل آفریدی کوروناکا شکار ہوئے تھے تاہم7 روزہ آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد ان کا پہلا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا تھا، کمرے سے باہر...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی تنقید پر برہم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ نے سرفراز احمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جو کچھ کررہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سرفراز احمد نے سلمان بٹ کا نام لیے بغیر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والے فکسرز جب دوسروں کو نیت پر بھاشن دیں گے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ جنہیں میچ فکسنگ کے...
پی ایس ایل سیزن 7 میں ملتان سلطان کی ٹیم کو اس سیزن میں 3 اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اترنا ہوگا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملتان سلطان کی ٹیم میں شامل 3 ویسٹ انڈین کھلاڑی اس سیزن میں فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑیوں اوڈین اسمتھ، ڈومینک ڈریکس اور راومن پاؤل کو سیلکشن کمیٹی نے بھارت کے ساتھ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد یہ کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر اپنی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے فروری کے آغاز میں ہی بھارت...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے7 ویں ایڈیشن کے لیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی کا متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ تاحال قرنطینہ میں ہیں، ٹیم مینجمنٹ کیجانب سے ٹیم میں متبادل کھلاڑی کے طور پر حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کردی گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینیجر اعظم خان نے...
پی ایس ایل 7 ایک طرف تو کرکٹ شائقین کیلئے کرکٹ بہار لایا ہے تو دوسری طرف کھلاڑی بھی اپنے مداحوں کیلئے مزاحیہ ویڈیوز بناتے اور گانا گنگناتے نظر آ رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ ’کچا بادام‘ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔...
عالمی فٹبال کی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے کی تیاری ہوچکی ہے، جلد ہی یہ فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ امکانات وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور فہمیدہ مرزا کی اپنے بیرون ملک دورے کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی سے ملاقات کے دوران...
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کیلئے پشاور زلمی نے جیمز فوسٹر کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی نے سیزن 7 کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ڈیرن سیمی کی جگہ اس بار جیمز فوسٹر ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی اپنی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 7 کے پہلے مرحلے کیلئے دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے2 سال تک پشاور زلمی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ فرائض سرانجام دینے والے جیمز فوسٹر کو ہیڈ کوچ کے فرائض سونپے گئے ہیں۔...
پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے قبل شاہین شاہ کو تنگ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے افتتاحی میچ سے ایک روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں بوم بوم آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ 51 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی گراؤنڈ میں ایک ساتھ نظر آئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے...
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن سے متعلق پیغام جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیزن 7 کے شروع ہونے سے پہلے تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ہمراہ پی ایس ایل سیزن 7 کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے تمام پی ایس ایل ٹیمیں اچھا کھیل پیش کریں گی اور ہر ٹیم آخری گیند تک لڑیں گی اور عوام کو...
پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد دو روز بعد ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) ترانے کو گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اس میں مریم نوازبھی ہیں۔ دراصل اس آفیشل ترانے کی ویڈیو کے ایک سین میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایک ترقیاتی کام کی تختی پر لکھا ہوا ہے جو ممکنہ طور پر غیر دانستہ طور پر ویڈیو میں شامل ہو گیا ہے۔ ویڈیو کے 35 ویں سیکنڈ میں گلی کوچوں میں کرکٹ کے متوالے بچوں کو بھاگتا...
بھارتی سٹہ بازوں نے کس طرح ایک اور کرکٹر کو اپنے جال میں پھنسایا، آئی سی سی کی جانب سے معاملے کی تحقیقات پر زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے سوشل میڈیا پر اپنا دیا گیا بیان جاری کر دیا۔ سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے بتایا کہ انہوں نے منشیات (کوکین)اور ہزاروں ڈالر کے عوض میچ فِکس کیا تھا۔ بھارتی بکیوں کا شکار ہونے والے سابق کرکٹر نے کہا کہ اب آئی سی سی میچ فکسنگ کے اس معاملے کو دیر سے رپورٹ کرنے پر آئی سی سی مجھ پر پابندی لگانے والی ہے۔ اپنے بیان میں برینڈن ٹیلر نے کہا ہے کہ 2019 میں...
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور نوجوان سنگر آئمہ بیگ کا گایا ہوا پی ایس ایل سیزن 7 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹویٹر پر "پی ایس ایل اینتھم" اور " علی ظفر" ٹرینڈ کررہے ہیں۔ پی ایس ایل کا گانا آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز کی بھرمار شروع ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس سیزن کے...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور خاتون فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں آئی سی سی کے ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئےلکھا کہ آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ وزیر اعظم نے محمد رضوان ، بابر اعظم ،...
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے اینتھم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آٖفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، یہ ترانہ پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر ان شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے جو کورونا کی صورتحال سے دوچار ہیں اور یہ انکی تفریح کا باعث بنے گا۔ پی ایس ایل 7 کا ترانہ عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا ہے جبکہ آفیشلز کا کہنا ہے کہ پورا گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔ مختصر...
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔ عالمی کرکٹ کونسل نے محمد رضوان کو گزشتہ سال کے دوران ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار326 رنز بنانے پر اس اعزاز سے نوازا۔ محمد رضوان کا اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے، دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔ قومی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کا کریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل...
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام باؤنسر میں میزبان شعیب جٹ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے قومی بلے باز اور کیپر محمد رضوان نے بتایا کہ وہ کیپنگ کرتے ہوئے تلاوت قرآن پاک کرتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود دیگر کھلاڑی بھی اب تہجد کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ہمیں بھارتی کھلاڑی شش وپنج میں لگ رہے تھے، ان کی باڈی لینگوئج دیکھ کر میں نے اور کپتان بابراعظم نے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی شائقین کو محمد...
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ترکش سپہ سالار ارطغرل غازی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں، وہ نمبر ون پلیئر ہیں۔ شاہین نے کہا میں اور رضوان ہمیشہ انہیں کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔ میں جب سے لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہوں، عاطف رانا اور عاقب جاوید نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ پاک بھارت میچ پر ان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل عجیب سا ماحول بن جاتا ہے کہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ عمران خان نے نالاں ہیں، کہتے ہیں کہ بطور اسپورٹس مین ہمارا ساتھی وزیراعظم بنا لیکن ان کے دور میں ہی کھیلوں کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا،نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد حفیظ نے عمران خان سے شکوہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا بہت بڑا فین ہوں اور ہمیشہ رہوں گا،اگر ان کے ہوتے ہوئے کھیلوں میں بہتری نہیں آئی تو پھر کیسے آئی گی؟میں حیران اور پریشان ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کھیلوں کا کلچر اب تک پیدا نہیں ہوا۔ انٹرویو میں محمد...

Back
Top