پاکستان سپر لیگ 7 میں مسلسل آٹھ میچز میں شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت پیش کر دی۔
وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بابراعظم سے سوال کیا تھا کہ "کیا ہمارے بولرز یارکرز گیندیں بالکل نہیں کرا سکتے؟"
سوئنگ کے سلطان نے مزید کہا کہ میں نے پوچھا تھا کہ ہمارے بولرز آف سائیڈ پر سوئنگ کیوں نہیں کروا رہے۔ بابر بہترین کھلاڑی ہے اور وہ اپنی پوری کوشش کررہا ہے۔
وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بولروں کے علاوہ...