لاہور قلندرز کے خلاف مشکل ترین میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کو جیت دلانے والے اوپنر جیسن رائے کی لاتعداد میمز بنا ڈالی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے مداحوں کو اب تک مایوس ہی کیے ہوئے ہے ایسے میں پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ کو لاہور قلندرز نے جیت کیلئے جب 205 رنز کا ہدف دیا تو کوئٹہ کے فینز کی تمام امیدیں وہیں دم توڑ گئیں تھیں۔
تاہم جیسے ہی کوئٹہ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو اوپنر جیسن رائے نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر 116 کے انفرادی سکور کے ساتھ ہی ٹیم کو ایک مستحکم پوزیشن میں لاکر کھڑا کردیا، کوئٹہ نے 205 کا ہدف19 اعشاریہ 3 اوورز میں مکمل کرکے جیت اپنے نام کی۔
سوشل میڈیا صارفی نے میچ کے بعد اپنے تبصروں سے جیسن رائے اور کوئٹہ کو ٹویٹر کی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل کردیا اور ٹویٹس میں سرفراز اور جیسن رائے کی محبت کی لاتعداد میمز وائرل کردیں۔
پی ایس ایل میمز کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر ہینڈل پر تو مشہور بالی ووڈ فلم "کل ہوناہو" میں شاہ رخ خان کے یادگار ڈائیلاگز کو ہی میمز میں بدل ڈالا، شاہ رخ کے چہرے پرسرفراز کا چہرہ لگاکر پورے رومینٹک ڈائیلاگز جیسن رائے کیلئے لکھ ڈالے۔
کچھ صارفین نے سرفراز کو ناچتے ہوئے دکھایا اور پورا گانا لکھ ڈالا" یہ خبر چھپوادو اخبار میں، پوسٹر لگوادو بازار میں، سیفی بھائی پاگل ہوگئے ، رائے کے پیار میں"۔
صارفین نےجیسن رائے کی جانب سے لاہور قلندر کے باؤلرز کی پٹائی پر بھی خوب تبصرے کیے۔