کھیل

میری 70 فیصد وکٹوں کے پیچھے معین خان کا ہاتھ ہے،مشتاق احمد کا انکشاف انڈپینڈنٹ اردو کے خصوصی پروگرام ’انڈی کی گوگلی‘ میں مشتاق احمد نے اپنے پروگرام میں معین خان سے گفتگو کی اور خوبصورت یادوں کو تازہ کیا، دونوں سابق کھلاڑیوں نے ماضی کے بہت سارے قصے سنائے اور خوب مزے کئے۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ معین خان نے ہی ان کا نام مشی رکھا تھا اور ان کی 70 فیصد وکٹوں کے پیچھے معین خان کا ہاتھ ہے،معین خان نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ مشتاق احمد جب رات کو چھیڑتے تو سوچ لیتا تھا، صبح میچ میں بدلہ...
خواتین کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بھارت سے شکست کا شکار ضرور ہوئی ہوگی مگر ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے میچ کے دوران بھارت نے پاکستان کو ہرادیا مگر میچ کے دوران منظر عام پر آنے والی ایک تصویر پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف سوشل میڈیا پر چھاگئی ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ تصویر آئی سی سی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی جس میں بسمہ معروف اپنی 6 ماہ کی بیٹی کو گود میں اٹھائے کٹ پہنے اور سامان اٹھائے گراؤنڈ میں...
پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز نے پہلی بار جیت اپنے نام کرکے خوشیاں دوبالا کردیں، مسلسل ناکامی دیکھنے کے بعد جیت ملنے پر ٹیم کے سی ای او عاطف رانا نے کپتان شاہین آفریدی کو اپنے زیر استعمال مہنگی گاڑی تحفے میں دیدی۔ سی ای او ثمین رانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پی ایس ایل سیون کے آغاز سے قبل انعامات کی تقسیم کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن جب فخر زمان نے سنچری اسکور کی تو میں نے کہا کہ نہیں یہ تو بہت اسپیشل ہے اس پر فخر کو انعام ملنا چاہیے تو بس یہیں سے اچھی کارکردگی پر...
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ڈانس مووز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کےدوران ایک موقع پر ڈیوڈ وارنر باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ شائقین نے انہیں پکارا اور ان کے نام کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ ڈیوڈ وارنر نے شائقین کے پرجوش استقبال کا جواب دیتے ہوئے ٹھمکے لگانا شروع کردیئے جس پر کرکٹ مداحوں اور کمنٹیٹر نے ان کو خوب خیر مقدم کیا۔ ایسی ہی ایک ویڈیو آسٹریلیوی...
آسٹریلوی کوچ اینڈریو مک ڈونلڈز نے کہا ہے کہ کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو مک ڈونلڈز نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔ پاکستان نے پہلے روز بہترین کرکٹ کھیلی۔ امام الحق اور اظہر علی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن مشکل تھا ، سیلیکشن ٹھیک تھی یا غلط اس کا جائزہ پانچ دنوں کے...
آسٹریلوی لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔ وارن کی مینیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی گئی کہ وہ تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، شین وارن نے اپنے پسماندگان میں تین بچے چھوڑے ہیں۔ شین وارن کو کرکٹ کھیلنے والے عظیم...
معروف آسٹریلین کرکٹر شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ شین وارن فوکس نیوز کے مطابق تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ چل بسے۔ شین وارن کی عمر 52 برس تھی وہ 1969 میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئے تھے۔ شین وارن نے چند گھنٹے پہلے اپنے آخری ٹویٹ میں آسٹریلین کرکٹر روڈ مارش کی موت پر اظہار افسوس کیا تھا۔ شین وارن نے 339 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ شین وارن کی وفات پر معروف شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق ایک دھمکی آمیز پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیغام کو خطرناک نہیں سمجھا جارہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی بھارت کےانتہاپسند طبقے سے دیکھی نہیں جارہی ، اسی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر کرکٹ آسٹریلیا کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا جس پر کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لے لیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام سے باخبر...
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ویسے تو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ہیں،ان کی ذاتی زندگی سے متلعق بھی سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، اس بار تو محمد رضوان نے خود ہی بہت دلچسپ انکشاف کردیا۔ سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے لو میرج سے متعلق انکشاف کیا،میزبان نے رضوان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں عشق ہوا ؟اس کے جواب میں رضوان نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی لو میرج ہے۔ محمد رضوان کی شادی اور اہلیہ سے متعلق تصاویر اب تک منظر عام...
پاکستان دورے پر آئی اسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان پاکستانی کھانوں خصوصاً 'باربی کیو' کے فین ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے، ہوٹل میں کھلاڑیوں کی خاطر تواضع کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں دیسی اور بدیسی کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اسی حوالے سے آسٹریلیوی ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں لائیو باربی کیو کے...
عمراکیس سال اور کامیابیاں بے شمار، پی ایس ایل سیون کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ترقی کا سفر جاری ہے، ان کا موازنہ انڈین پریمیئر لیگ کے سب سے مہنگے بولرز سے کیا جانے لگا ہے۔ سابق انگلش کھلاڑی اور فاسٹ بالنگ کوچ ایان پونٹ نے ٹوئٹ میں شاہین آفریدی کی پی سی ایل میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین اسٹرائیک باؤلر شاہین آفریدی کا موازنہ 2021 کے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی میں کسی بھی مہنگے ترین تیز بالر سے ہوسکتا ہے۔...
پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز رواں سال کی فاتح ٹیم ہے،جس کے حوالے سے کہاجارہاہے کہ ٹیم نےپی ایس ایل 7 میں 90 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے، لیکن لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے اس تاثر کو ررد کردیا، انہوں نے کہا کہ فرنچائز مالکان کو 90 کروڑ روپے کا منافع ہونے کی رپورٹس درست نہیں۔ ثمین رانا کا کہنا ہے کہ میں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا پی ایس ایل 7 کے منافع اور فرنچائزز کو 90 کروڑ روپے ملنے والا بیان سوشل میڈیا پر پڑھا ہے ، 90 کروڑ روپے کا منافع کسی صورت...
قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حارث رؤف کےکورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی گئی ہے، کرکٹ بورڈکا کہنا ہےکہ کرکٹر حارث رؤف کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، تاہم کرکٹ بورڈکا کہنا ہےکہ قومی اسکواڈ کے باقی تمام کھلاڑیوں کےٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ حارث...
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوران ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلی نے مجھ سے دین اسلام سے متعلق کئی سوالات کیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرو ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دوران ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلی نے مجھ سے دین اسلام کے بارے میں کئی سوالات کیے۔ برطانوی میڈیا کے پروگرام میں میں کوچ مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم سے متعلق اچھا...
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اور نائب کپتان اسٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات اطمینان بخش ہیں، ہم خود محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان پر بے حد خوش ہیں، اسلام آباد میں بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی آرہے ہیں، پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔ پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے پاس تین سپنرز ہیں، ابھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کیسی پچیں ملیں...
آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو پسند نہ آیا، آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں، دھمکی آمیز پیغام شیئر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں، آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاونٹ سے دی گئیں، اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ...
لاہور قلندرز نے اسٹیڈیم سے واپسی پر ہوٹل میں جیت کا جشن منایا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کےکھلاڑی ٹرافی اٹھائے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے کمرے تک پہنچے، عاقب جاوید پہلے سے ہی اپنے دروازے پر موجود تھے۔ لاہور قلندرز کے سی او او کی جانب سے عاقب جاوید کو پھول پیش کیے گئے جس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے انہیں سلیوٹ کیا،کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی اور باقی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ کے سامنے ٹرافی رکھی۔ شاہین شاہ آفریدی اور دوسرے کھلاڑیوں نے عاقب جاوید کی...
آسٹریلوی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے بیٹسمین عثمان خواجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں بچپن میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانے کا موقع ملا تھا، کراؤڈ میں بیٹھنے کی تصاویر آج بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ میں بارہ سال میں پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ چار بار دورہ کر چکا ہوں، 2010 میں پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ آخری بار آیا تھا۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں، پاکستان میں پیدا ہونا اور پھر پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنا میرے لیے...
آسٹریلوی کھلاڑی کو دورہ پاکستان سے روکنے کیلئے بھارت کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ماضی کی طرح اب کی بار بھی بھارت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے باز نہ آیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے، جس میں آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو پاکستان دورے پر نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ واضح ہے کہ...
پاکستان سپرلیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی فتح۔۔ کیا شاہد آفریدی کا شاہین شاہ آفریدی کو دیا گیا مشورہ غلط تھا؟ پی پاکستان سپر لیگ کے اغاز پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کو کپتان بننے سے منع کیا تھا لیکن اس نے نہیں سنی۔ بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دھونی کی زیر قیادت بھی کئی سینئر کھلاڑی کھیلے، ایک لیڈر وہ ہوتا ہے جو ہر کھلاڑی کو اس کے حساب سے ایڈجسٹ کرے اور سب کو برابر کے موقع دے۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھ سے شاہین کی...

Back
Top