کھیل

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کےبعد وطن واپسی کے موقع پر 2 پاکستانی باکسر غائب ہوگئے ہیں، پاکستانی باکسنگ ٹیم دونوں باکسرز کے بغیرہی وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق برمنگھم میں منعقد ہونےو الی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد جب پاکستانی دستے نے وطن واپسی کیلئے تیاری کی تو 2 پاکستانی باکسرز کو غائب پایا، باکسنگ فیڈریشن نے دونوں باکسرز کی تلاش شروع کردی ہے، غائب ہونے والے باکسرز کی تمام سفری دستاویزات باکسنگ فیڈریشن کے پاس ہے۔ پاکستانی دستہ اور باکسنگ ٹیم برمنگھم...
یہ ہیں رشید احمد ساقی ،ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم کے کوچ رہبر مربی ، آج ارشد ندیم جس مقام پر ہے اللہ کے کرم اور اس شخص کی محنت ریاضت اور سرپرستی کا نتیجہ ہے۔ رشید احمد ساقی خود بھی اتھلیٹ رہ چکے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن خانیوال کے صدر رہ چکے ہیں ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچ ہیں ، ایک وہ وقت بھی تھا جب میاں چنوں کے دور دراز ایک چک کے لڑکے کے پاس بوٹ تھے نہ نیزہ ، یہ وہ مہربان شخص ہے جس نے اپنی گرہ سے اس کو یہ سامان مہیا کیا کوئی شک نہیں ھیرے کی قدر ایک جوہری ہی پرکھ سکتا ہے۔ اگر...
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلوں میں گولڈمیڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے اور 90 میٹرعبورکر کے نیا ریکارڈ قائم کرنےپر آپ کو بہت بہت مبارکباد ۔ انہوں نے ارشد ندیم کیلئے آئندہ مقابلوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیااورکہا کہ آپ کو آئندہ مقابلوں کیلئےآل دی بیسٹ۔...
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت کیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی آصف زمان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم سمیت تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا۔ اُدھر ارشد ندیم نے ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتا تو مبارکبادوں اور نیک...
کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں پہلی بین الاقوامی فلم "راولپنڈی ایکسپریس – مشکلات کیخلاف دوڑ"، ایک خوبصورت سفر کا آغاز، میری کہانی، میری زندگی، میری بائیوپک کا اعلان کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں پہلی بین الاقوامی فلم "راولپنڈی ایکسپریس – مشکلات کیخلاف دوڑ"، ایک خوبصورت سفر کا آغاز،...
پاکستان نے سری لنکا کو قومی ٹیم کے بلے باز عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ گال سٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، قومی بلے باز عبداللہ شفیق نے اپنی 408 گیندوں کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان نے گال ٹیسٹ میں ناصرف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا...
پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں سابق اسپنر عبدالقادر پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپن باؤلر تھے، تاہم آج گال کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے ان کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے اسپن باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عبدالقادر نے 1977 سے1990کے دوران اپنے کیریئر میں 67 میچز...
وکٹ کیپر اور بلے باز ذوالقرنین حیدر ان دنوں معدے کے خطرناک عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بستر پر ہیں۔ذوالقرنین حیدر جن کی عمر 36 برس ہے، وہ آپریشن کے بعد کمزوری کا شکار ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں کمزید علاج کے لیے پیسے کی کمی آڑے آنے لگی جس کی وجہ سے انہوں نے پی سی بی سے رابطہ کیا، ذوالقرنین حیدر کے مطابق پی سی بی نے اپنی ایک ٹیم ہسپتال بھجوائی اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ انکے میڈیکل اخراجات برداشت کریں گے اور تمام بلز کلئیر کردیں گے ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں...
اسٹیورٹ براڈ کو ٹیسٹ میچ میں دھوڈالا،ایک اوور میں سب سے زیادہ رنزدے دیئے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے،انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے،سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں جسپریت بہمرا نے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو ایک اوور میں 35 رنز دے ڈالے۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار رہی تاہم کپتان ریشبھ پنٹ کے 146 اور جڈیجا کے 104 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنانے...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ایمپائر سے زبردستی آؤٹ لینے کی کوشش کرتے ہوئے ان کا ہاتھ پکڑ کر انگلی کھڑی کرنے کی کوشش کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور قومی فاسٹ باؤلر حسن علی اپنی شرارتوں کی وجہ سے اکثر خبروں اور سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں ، اس بار پھر انہوں نے اپنی ایک شرارت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ہے،واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ یہ واقعہ دورہ سری لنکا کی تیاری کیلئے لگائے گئے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں انٹر اسکواڈ میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب حسن علی نے...
گزشتہ برس سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی، بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا بھی دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہو گی۔ جس کے بعد کیویز کی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنی ہے، نیوزی لینڈ کا برصغیر کا دورہ فروری کے ابتدا میں ختم ہو گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی...
بھارتی کرکٹ ٹم کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز ویرات کوہلی نے انگلش پلیئر جو روٹ کا انداز کاپی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی جوروٹ کا انداز اپنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ٹھیک طریقے سے اپنا نہیں پاتے۔ جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ پر مہارت کے ساتھ بیٹ کا توازن برقرار رکھا تھا،اسی انداز کو ویرات کوہلی نے اپنانے ک کوشش کی تھی،جب ویرات کوہلی نےبلے کو کریز پر بیلنس کرنے کی کوشش کی تو وہ ناکام رہے۔ سابق...
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے مجھے ٹیم سے باہر نکالا گیا ہے میرے مداحوں نے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے یہ دعویٰ کرکٹ پاکستان کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا کے باہر پوری دنیا ہے، میں جب حقیقی زندگی میں مداحوں سے ملتا ہوں تو وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے میرے نا کھیلنے کی وجہ سے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میرے چاہنے والے اور مداح موجود ہیں میں اپنی محنت جاری رکھوں گا، اپنی ذات اور کھیل سے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب سے وزارت عظمیٰ سے ہٹے ہیں ان کا سابق وزیراعظم سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے 69ویں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے عمران خان کے نے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے بعد کبھی رمیز راجہ سے رابطہ نہیں کیا۔ رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگر چیئرمین کرکٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاتون کرکٹر پر مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں جنوبی پنجاب ریجن کے کوچ کو معطل کر دیا۔ کوچ ندیم اقبال کو پچھلی انتظامیہ نے جنوبی پنجاب ریجن کا کوچ تعینات کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ندیم اقبال نامی کوچ کے متعلق پولیس کی تحقیقات کا علم پی سی بی کو گزشتہ ہفتے ہوا۔ ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق خاتون کرکٹر گگو منڈی کی کالج ٹیم میں فاسٹ باؤلر ہیں، پانچ سال قبل کوچ نے ان کو ٹیم میں سلیکشن اور نوکری کی لالچ دیتے ہوئے اپنی رہائش گاہ پرآنے...
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) اور انگلش بورڈ کے درمیان میچز پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے. دونوں بورڈز کی جانب سے سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔ ورکنگ کمیٹی میں انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پندرہ ستمبر سے دو اکتوبر تک کھیلی جائے گی، انگلینڈ کی ٹیم 7 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ سیریز کے شیڈول میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غورکیا جارہا ہے۔یاد رہے...
آسٹریلیا کے سابق بولر اسٹورٹ میک گِل نے 15 ماہ قبل ہونے والے اپنے اغوا سے متعلق کئی راز اگل دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے کس طرح انہیں بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کس کس طرح ان پر ظلم کیا جاتا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹورٹ میک گِل نے بتایا کہ 15 ماہ قبل 4 مسلح افراد نے انہیں اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں لیجا کر برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، اغواکاروں میں دو بھائی بھی شامل تھے۔ ایک غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں گِل نے کہا کہ مجھے زبردستی گاڑی...
ایشیا کپ انڈر 19 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان پاکستانی بولر ذیشان ضمیر نے مالی مشکلات اور معاشی تنگی کے باعث کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 میں تباہ کن باؤنسر سے کراچی کنگز کے کپتان اور عالمی رینکنگ میں سرفہرست وائیٹ بال بیٹر بابراعظم کوپویلین کی راہ دکھانے والے فاسٹ باؤلر ماضی میں دوستوں سے اُدھار جوتے مانگ کر کرکٹ کھیلتے رہے۔ کراچی کے رہائشی ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ والدہ کی علالت کے باعث وہ کرکٹ چھوڑ کر واپس...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگز جاری کردی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ رینکنگ کی پہلی 2 پوزیشنز پر پاکستانی بلے بازوں نے قبضہ کررکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اسٹار بیٹسمین امام الحق نےبھارتی بلے بازوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو تیسری اور چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ امام الحق نے بہتری دکھاتے ہوئے دوسرے پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق بابراعظم ون ڈے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر لاہور میں شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف سمیت تمام سیاسی رہنماؤں سے سوال کیا ہے۔ حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف، عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا اورلکھا کہ "لاہور کے کسی پٹرول پمپ پر پٹرول دستیاب نہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر پیسے نہیں ہیں"۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 'عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟۔ یاد رہے کہ...

Back
Top