
پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں سابق اسپنر عبدالقادر پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپن باؤلر تھے، تاہم آج گال کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے ان کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے اسپن باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عبدالقادر نے 1977 سے1990کے دوران اپنے کیریئر میں 67 میچز کھیلے اور 236 وکٹیں حاصل کی تھیں، یاسر شاہ نے ان کا یہ ریکارڈ اپنے 47 ویں میچ میں 237 ویں وکٹ حاصل کرکے توڑا۔
https://twitter.com/x/status/1548203873319301120
یاسر شاہ نے یہ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹسمین اینجلیو میتھیوز کو آؤٹ کرکے قائم کیا۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنےو الے پہلے اسپن باؤلر دانش کنیریا ہیں جنہوں نے 61 میچز میں261 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے باؤلر کی فہرست میں وسیم اکرم کا نام سر فہرست ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12yasirshaabdulqadri.jpg