گال ٹیسٹ میں فتح ،قومی اوپنر عبداللہ شفیق نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

11abdulalhshafiq.jpg

پاکستان نے سری لنکا کو قومی ٹیم کے بلے باز عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ گال سٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، قومی بلے باز عبداللہ شفیق نے اپنی 408 گیندوں کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان نے گال ٹیسٹ میں ناصرف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کیا بلکہ گال سٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

https://twitter.com/x/status/1549686542813347841
پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے۔ قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار رہی لیکن قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فتح کی بنیاد رکھی۔


دوسری اننگز میں سری لنکا کی ٹیم نے دنیش چندیمل، اوشادا فرنینڈو اور کوشل مینڈس کی نصف سنچریوں کے ساتھ 337 رنز بنائے، دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا جو آج تک گال کرکٹ سٹیڈیم پر کوئی بھی ٹیم حاصل نہیں کر سکی تھی۔

قومی بلے باز عبداللہ شفیق نے پاکستان کو گال ٹیسٹ میں 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخی فتح دلوانے کے ساتھ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا لیا۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 408 گیندوں کا سامنا کیا اور 524 منٹ تک وکٹ پر ٹھہرے رہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کوئی بلے باز ہدف کے کامیاب تعاقب میں 500 منٹ سے زائد وکٹ پر نہیں ٹھہر سکا۔

https://twitter.com/x/status/1549395664139915266
اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں وکٹ پر سب سے طویل قیام کا ریکارڈ بھی ایک لیجنڈری پاکستانی بلے باز حنیف محمد کے پاس ہے، لیجنڈری بلے باز محمد حنیف نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف 1958ء میں 970 منٹ تک بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو یقینی شکست سے بچا لیا تھا، ان کی اس اننگ کے بعد میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

قومی بلے باز عبداللہ شفیق کی بہترین بلے بازی کی بدولت 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے گال کرکٹ سٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔ اس سے قبل گال سٹیڈیم میں 300 رنز سے زائد کا ہدف کبھی بھی عبور نہیں کیا جا سکا اور اس سے پہلے گال کرکٹ سٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا ریکارڈ میزبان سری لنکا کے پاس تھا جب اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2019ء میں 268 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
More importantly after few good performances while chasing team has broken the mental barrier of poor chasers
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

??==== شاباش ، اب باری پاکستانی عوام کی ہے ،اپنی ٹیم کی طرح سری لنکن عوام کو دکھا دو اپنی صلاحیت !​