کھیل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے اعلان کیا ہے کہ پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 میچ سے اکھٹی ہونے والی ایک کروڑ سے زائدگیٹ منی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ کےدوران1کروڑ30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکھٹی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ یہ تمام رقم وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈزمیں جمع کروائے...
محمد رضوان نے کہا ہے کہ جو لوگ بری نیت سے قومی ٹیم کےلیے بات کررہے ہیں اللہ انہیں ذلیل کرے گا۔ کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بتایا کہ سب کو پتہ ہے کہ ٹیم میں تھوڑی سی تبدیلیاں کر رہے ہیں اور جب تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہو گی. قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رضوان نے کہا ورلڈکپ کے لیے بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے کھیل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں اگر آف اسٹمپ کی گیند کو لیگ اسٹمپ پر مار سکتا ہوں تو کوئی...
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر اور اپریل 2023ءمیں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے رواں سال دسمبر اور اپریل 2023ءمیں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز، 8 ون ڈے میچز اور 5 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں پاکستان آئے گی جہاں وہ 2ٹیسٹ میچز پہلا ملتان، اور دوسرا کراچی میں کھیلے گی اور 3ون ڈے میچز...
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے 8 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی، مالدیپ کو 0-7 سے شکست دیدی، رامین فرید نے پہلا گول کیا، جبکہ نادیہ خان نے 4 گول داغ دیئے۔ تاہم ٹیم سے صحافی نے ایک ایسا سوال کیا جس پر تمام دیکھنے والے اس صحافی کی دانشمندی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے سامنے سوال رکھا کہ ان تمام خواتین کا تعلق اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ہے تو پھر وہ کھیلتے ہوئے نیکر کیوں پہنتی ہیں؟ وہ لیگیز پہن کر بھی تو کھیل سکتی ہیں۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبر پختونخوا کے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے سپنر کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبر پختونخوا کے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے سپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے پی سی بی نوٹس آف چارج بھی جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا آصف آفریدی کی معطلی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4 کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میچ میں جیت ہار ہوتی ہے، کیچز ڈراپ ہوئے اس وجہ سے ٹیم کی پوزیشن کمزور ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میچ میں بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ وہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی، ٹیم کو پیغام ہے اسی طرح اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں، بڑے میچ جیتیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ فائنل تک پہنچ گئے بڑی بات ہے، فینز اس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، بڑی مشکل سے یہ ٹیم ملی ہے۔ جب چھ...
ایشیاء کپ کے فائنل میں سری لنکا کےہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں، صارفین نے شکست پر اپنے اپنے تبصرے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کےفائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دےکرٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، فائنل میں سری لنکا کے ہاتھو ں شکست سےد وچار ہونے کے بعدصحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ صحافی و تجزیہ کار صدیق جان نے پاکستان کی شکست کو ملکی سیاست سے جوڑتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی ہدف ہےکہ ٹورنامنٹ جیتیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔ ایشیاء کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنےکےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہم ٹرافی جیتنے سے ایک قدم دور ہے، ہر ایونٹ میں ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ ٹرافی جیتے، فائنل میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ایک ہے کہ فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ایونٹ جیتیں،اس ٹورنامنٹ میں ہم نے شاندار اور ٹف میچز کھیلیں،کبھی پرفارمنس اچھی ہوتی...
ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے رضوان احمد کے ریویو لینے کے فیصلے پر ردعمل کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ میں پاکستان کھلاڑی رضوان احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے پوچھے بغیر تھرڈ امپائر سے ریویو لیا جس کے بعد رضوان احمد کے ریویو لینے کے فیصلے پر بابر اعظم کے ردعمل کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہے...
ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان سے شکست کھانے والی افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے انکشاف کیا ہے کہ جس روز ان کی ٹیم کو پاکستان سے شکست کا سامنا ہوا اس رات نیند نہیں آ رہی تھی سونے کے لیے نیند کی گولیاں کھانی پڑی تھیں۔ گزشتہ روز بھارت کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد افغان کپتان محمد نبی نے پاکستان سے شکست پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہارنے کے بعد ہمارے کئی کھلاڑی گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل پہنچ کر گرین ٹی لی اور بعد ازاں نیند کی گولیاں بھی کھائیں۔ محمد نبی...
کرکٹ شائقین کا بخار ابھی پوری طرح اترا نہیں، گراؤنڈ فیلڈ سے کھلاڑی ڈریسنگ روم چلے گئے لیکن شائقین گراؤنڈز سے کی بورڈ پر آبیٹھے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی آن لائن سروسز ایپس کریم اور زوماٹو میں لفظی نوک جھونک ہو رہی ہے، پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں لفظی جنگ ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر شروع ہوئی۔ کریم نے بھارتی ایپ زوماٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ میں منظر کشی کی گئی کہ کہ پاکستان سے شکست کے بعد وہاں گھروں سے رونے کی آوازیں آ رہی...
بھارتی ٹیم پاکستان سے ہارنے کے بعد شکایتوں پر اتر آئی اور بچوں کی طرح آئی سی سی کے پاس شکایات کا پلندہ لے کر پہنچ گئی۔ یو اے ای میں جاری ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا اور پاکستان کا فائنل میں پہنچنا بھارت کی کرکٹ ٹیم سے ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ بھارت نے اپنی ناقص کارکردگی کو شکوے شکایت کے پردے میں چھپانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم شکایت پر اتر آئی ہے اور اس نے میچ ریفری سے پاکستانی...
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے کھیلے گئے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے مابین الجھنے کے معاملے پر پاکستان کے بیٹسمین آصف علی پر جرمانہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانہ کردیا گیا کیونکہ گزشتہ پاکستان اور افغانستان میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان کے فاسٹ بولر فرید احمد میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ جبکہ اس دوران دونوں میں باڈی کنٹیکٹ بھی دیکھا گیا۔ فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی...
پاک افغان میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی آصف علی کو آؤٹ کرکے نامناسب انداز میں جشن منانے والے افغان باؤلر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک افغان میچ کے دوران افغان باؤلر فرید احمد ملک نےپاکستانی بیٹسمین آصف علی کو آؤٹ کرکے نامناسب انداز میں جشن منایا جس پر آصف علی کو بھی شدید غصہ آیا اور دونوں کھلاڑی آمنے سامنے آگئے، تاہم کھلاڑیوں نےبیچ بچاؤ کروایا۔ میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فرید احمد ملک کی اس حرکت پر شدید ردعمل کا...
ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے سے قبل پاکستانی باؤلر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق ایشیاء کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم فیصلہ کن میچ سے قبل پاکستان کیلئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہنواز دھانی ان فٹ ہونے کی وجہ سے پاک بھارت میچ سے باہرہوگئے ہیں۔ ترجمان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ دو روز میں میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کی انجری کا جائزہ لے گی، ممکنہ طور پر دھانی کو سائیڈ اسٹرین ہے،میڈیکل ٹیم کی...
ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران دبئی سٹیڈیم کے باہر پاکستانی جرسی پہننے پر ایک ہندوستانی شہری کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران دبئی سٹیڈیم کے باہر ایک ہندوستانی شہری کی پاکستانی جرسی پہنے تصاویر سماجی رابطوں کو ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھیں جس پر اس ہندوستانی شہری کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے جبکہ بھارتی شہری جو کہ ایک تاجر ہے کے اہل خانہ نے کہا کہ...
ایشیاکپ میں بھارت اورہانگ کانگ کے درمیان میچ میں ایک کھلاڑی نے اپنی محبوبہ کو گراؤنڈ میں ہی شادی کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق میچ کےدوران ہانگ کانگ کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ہانگ کانگ کے ایک کھلاڑی کنچت شاہ نے میچ سےزیادہ توجہ اپنی جانب کھینچ لی، ان کی ویڈیو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سےٹویٹر پر شیئرکی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے اختتام کےبعد کنچت شاہ نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی گیلری میں آئے جہاں ان کی دوست براجمان تھیں، کنچت ان کے سامنے گھٹنوں پر...
پاکستانی جونیئر کرکٹ لیگ کیلئے مینٹور کے طور پر مجھے نامزد کیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی طرف سے کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی نژاد معروف کھلاڑی محمد عمران طاہر نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی برمنگھم میں نمائندہ صائمہ ہارون سے گفتگو کی اور کہا کہ پاکستانی جونیئر کرکٹ لیگ کیلئے مینٹور کے طور پر مجھے نامزد کیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر کرکٹ لیگ باصلاحیت...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں صفر پر آئوٹ ہونے پر راجستھان رائلز کے مالک نے تھپر مارے تھے۔اپنے ساتھ ایسا برتائو کیے جانے پر ششدر رہ گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بلے باز راس ٹیلر نے اپنی کتاب بعنوان ‘بلیک اینڈ وائٹ’ میں دعویٰ کیا ہے کہ 2011ء میں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی طرف سے پنجاب کنگز کے خلاف ایک میچ میں صفر پر آئوٹ ہوا جس پر راجستھان رائلز کے مالک نے تھپڑ مارے تھے، جس پر میں ششدر رہ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کنگ الیون پنجاب کے خلاف ٹی...
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رول ماڈل بن گئے،بدترین معاشی بحران کا شکار ملک سری لنکا سے اظہار یکجتہی کرتے ہوئے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،آسٹریلوی ٹیم نے پنتالیس ہزار آسٹریلوی ڈالرکی انعامی رقم بدترین مالی معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو کردی، آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی مدد کے لیے کیلیے وقف کی جائے گی،رقم یونیسیف آسٹریلیا کے ذریعے سری لنکا میں بچوں کی نشونما، صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور صحت عامہ کے کاموں میں خرچ کی جائے گی۔ آسٹریلوی...

Back
Top