کھیل

1992 کے ورلڈ کپ اور رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایسا کیا ہوا ہے کہ لوگ تاریخ دہرائے جانے کی باتیں کررہے ہیں، کیا واقعی تاریخ خود کو دہرائےگی اور یہ عالمی ٹائٹل بھی 1992 کے طرح پاکستان اپنے نام کرپائے گا؟ تفصیلات کے مطابق1992 میں ہونے والا ورلڈ کپ ایونٹ پاکستان کی ٹیم نے جیتا تھا، اس وقت قومی ٹیم کی کپتانی عمران خان کررہے تھے، کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 1992 کی تاریخ خود کو دہرارہی ہے،ماہرین ایسا کیوں کہہ رہے ہیں؟ اس کی...
سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ کرکٹ کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والے ماہر مظہر راشدنے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے بنائے گئے ایک منفرد ریکارڈ کی طرف نشاندہی کی، یہ ریکارڈ پاکستان کی شاندار بولنگ کی بنیاد پر بنا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں کوئی بھی وائیڈ...
22 کروڑ عوام کی دعائوں نے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے کے بعد اب فائنل میں بھی پہنچا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا ہے، نیوزی لینڈ کی طرف سے 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سیمی فائنل کیلئے پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل...
نیدرلینڈ کرکٹ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فتح اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کومبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی ملنے میں اہم کردار ادا کرنے والی نیدر لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل پر جگہ بنانے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نیدرلینڈ کرکٹ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پاکستانی ٹیم کی فتح کے حوالے سےایک پیغام جاری کیا گیا...
سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کےبعد بابراعظم نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کےبعد پریس کانفرنس کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے خود پر اور ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے، ہم جیت کے اس لمحے کو انجوائے کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مانتے ہیں اس ورلڈ کپ میں آغاز اچھا نہیں تھا مگر کرکٹ...
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معیاری ٹیم ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے سیمی فائنل سے قبل اپنی حریف ٹیم پاکستان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کئی بار پاکستان کے خلاف کھیل چکے ہیں اور ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ ایک خطرناک ٹیم ہے، یہ ایک دلچسپ میچ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی بھی ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو ہر کسی کے پاس آگے...
سری لنکن کرکٹر دھنشکا گونا تھیلا آسٹریلوی خاتون سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوگئے ہیں،آسٹریلوی عدالت نے ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 6نومبر کی رات آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کے ایک ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹر کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا جہاں مجسٹریٹ رابرٹ ولیمز نے سری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے گوناتھیلا کے وکیل نے کہا کہ یہ فیصلہ مایوس کن ہے، فیصلےکےخلاف سپریم کورٹ سے اپیل کریں گے،...
پاکستان کے گزشتہ روز کا میچ جیت کر سیمی فائنل میں جانے کے امکان بڑھ گئے ہیں، لیکن پاکستان کی ٹی ٹوئٹنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن ہے؟ ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا،قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح نے واضح کردیا کہ گروپ 2 سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے کے بعد ہی ہوگا۔ بھارت اس وقت گروپ میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود...
پاکستان میں موجود آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بارے آئرش کرکٹ بورڈ نے اپنا بیان جاری کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد تھریٹ لیول میں تبدیلی نہیں آئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں قاتلانہ حملے کے بعد آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے حوالے سے آئرش کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آیا ہے۔ آئرش کرکٹ بورڈ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سابق وزیراعظم عمران...
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے بنگلہ دیشی بیٹسمین کو چکما دینے کی ناکام کوشش کی جس پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ویرات پر دھوکہ دہی کا الزام لگادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے وکٹس کے درمیان رنز لینے کیلئے دوڑتے بیٹسمین کو چکما دے کر آؤٹ کرنے کی کوشش کی تاہم بنگلہ دیشی بیٹسمین کریز پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہےکہ بنگلہ دیشی...
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم پر کڑی تنقید کردی، کہا بابر اعظم خود غرض کپتان ہیں،گوتم گمبھیر کے بیان پر ردعمل میں شاہد آفریدی نے کہا ہم ٹورنامنٹ کے بعد کوشش کریں گے، کہ بابر کو کہیں کچھ گوتم کے بارے میں کہیں، کیوں کہ وہ بھی تو گھر جائیں گے۔ دوسری جانب ایک شو کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم سے بھی سابق بھارتی کرکتر کے بیان پر رائے طلب کی گئی،وسیم اکرم نے کہا کہ یہ گوتم گمبھیر کی ذاتی رائے ہے، وہ آئی پی ایل کا ایک کامیاب کپتان ہے اور وہ اس وقت کا ایک بہترین...
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خود غرض کپتان قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے درمیان گوتم گھمبیر کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے تھے اس دوران ہندی زبان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بابراعظم پر خود غرضی کا الزام عائد کیا۔ گوتم گھمبیر نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کی بجائے صرف اپنا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ ناکام ہو رہے ہوں تو کچھ تبدیل کرنا چاہیے اگر آپ بطور اوپنر ناکام ہو رہے ہوں تو نمبر تبدیل کر لینا چاہیے...
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران وکٹ کیپر کی معمولی غلطی پر ایک گیند کو نوبال قرار دیدیا گیا، یہ واقعہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بنگلہ دیشی وکٹ کیپر نورالحسن نے مصدق حسین کی گیند کو اسٹمپس گزرنے سے پہلے ہی ہاتھ آگے بڑھا کر پکڑ لیا اور جوش میں آکر بلیسنگ مزار بانی کو آؤٹ کرنے کیلئے بیلز کو اڑادیا ، تاہم ایمپائر نے اس گیند کو نوبال قرار دیدیا اور دونوں ٹیموں کو واپس میدان میں بلا کر ایک...
ماضی میں کوکین کا نشہ کرتا رہا جس سے میری خوبیاں خامیوں میں تبدیل ہو گئیں/2003ءمیں کیریئر کے خاتمے کے بعد کوکین کا نشہ شروع کیا اور پارٹیاں شروع کیں۔وسیم اکرم تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی آٹو بائیوگرافی ’سلطان اے میموئر‘ میں متعدد حیران کن انکشافات کیے ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وسابق کپتان نے کتاب میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ 2003ءمیں کیریئر کے خاتمے کے بعد کوکین کا نشہ شروع کیا اور پارٹیاں شروع کیں۔ پہلی دفعہ انگلینڈ میں ایک پارٹی میں کوکین کی آفر ہوئی...
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی جس سے زمبابوےکےایک شہری کی جانب سے جعلی مسٹربین کا شکوہ دور ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور زمبابوےکے درمیان میچ کھیلا گیا، روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا تاہم زمبابوے نے آج پاکستان ایک رنز دے شکست دیدی جس کےبعد سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ میچ سے قبل اور بعد میں ٹویٹر پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے...
کراچی میں واقع نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا گیا ہے، نام تبدیل کرکےقومی بینک کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی بینک کے درمیان معاہدے طے پاگیا ہے جس کے بعد اسٹیڈیم کا نام" نیشنل بینک کرکٹ ارینا" رکھ دیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور نیشنل بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیم نام پانچ سال کیلئے تبدیل کیا گیا ہے، پانچ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان مخالف بیان دے دیا، پاکستانی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انڈین ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی ایشوز ہیں اس لیے بی سی سی آئی ٹیم نہیں بھیجنا چاہتا۔ ہربھجن سنگھ نے مزید کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے، ہمیں اپنی کرکٹ چلانے کے لیے بھارتی بورڈ کی طرف دیکھنا پڑتا ہے، اگر ایشیا کپ میں بھارت پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ...
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو ’بادشاہ‘ بنا ڈالا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں بادشاہ کی طرح تاج پہنے، کرکٹ کے بلے کو تلوار کی صورت ہاتھ میں لیے دکھایا گیا، جس کے اوپر انگریزی میں بادشاہ بابر لکھا ہے۔ ٹوئٹ میں آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ بابر اعظم کی حکمرانی میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں کیسی کارکردگی رہے گی؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اکاؤنٹ پر بابر اعظم اب تک ہزاروں افراد پسند کر چکے...
ورلڈکپ ہمت نہ ہارنے اور ذہانت کا کھیل جس کی تکمیل ورلڈکپ جیت کر آنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر وچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو آسٹریلیا روانگی سے قبل کہہ دیا تھا کہ ورلڈکپ لے کر آنا اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز کل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے میچ سے کر رہی ہے جس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو اپنی سپیڈ تیز کرنی پڑے...
نیوزی لینڈ کے گلین ڈومینیک فلپس کے پکڑے گئے کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سپرمین قرار دے دیا۔ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے 8 ویں آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے افتتاحی میچ میں گروپ 1 کی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیڈلنگ کیا۔میچ میں آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے نیوزی لینڈ فاتح قرار پایا، میچ کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بلےبازی ، گیندبازی اور فیلڈ میں اپنی...

Back
Top