گوتم گمبھیر کی بابر پر تنقید پر شاہد آفریدی اور وسیم اکرم کا ردعمل

afridi-lala-wasim-akram-and-babr.jpg



سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم پر کڑی تنقید کردی، کہا بابر اعظم خود غرض کپتان ہیں،گوتم گمبھیر کے بیان پر ردعمل میں شاہد آفریدی نے کہا ہم ٹورنامنٹ کے بعد کوشش کریں گے، کہ بابر کو کہیں کچھ گوتم کے بارے میں کہیں، کیوں کہ وہ بھی تو گھر جائیں گے۔

دوسری جانب ایک شو کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم سے بھی سابق بھارتی کرکتر کے بیان پر رائے طلب کی گئی،وسیم اکرم نے کہا کہ یہ گوتم گمبھیر کی ذاتی رائے ہے، وہ آئی پی ایل کا ایک کامیاب کپتان ہے اور وہ اس وقت کا ایک بہترین کھلاڑی ہے،میرے نزدیک ہر انسان کو حق ہے اپنی رائے دینے کا اور یہ گوتم کی ایک رائے ہے۔


گوتم گمبھیر نے کمنٹری کے دوران بابر کو خود غرض کہتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سمجھ نہیں آتا بابر بطور اوپنر کیوں مسلسل اوپننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مڈل آرڈر پر کیوں نہیں آتے؟سب سے پہلے تو آپ کو اپنے بجائے اپنی ٹیم کا سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ کے پلان کے مطابق کچھ نہیں ہورہا تو آپ کو فخر زمان کو پہلے بھیجنا چاہیے، بطور کپتان یہ خودغرضی ہے، بطور کپتان خود غرض بننا آسان ہے، اسی طرح بطور اوپنر پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے بابر اور رضوان کے لیےبہت سے ریکارڈ بنانا آسان ہیں لیکن اگر آپ لیڈر بننا چاہتے ہیں تو آپ نے اپنی ٹیم کے لیے سوچنا ہوگا۔
 
Last edited by a moderator: