پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ہمارا موقف دو ٹوک ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سوال کیا اگر بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں اگر پاکستان شرکت نہیں کرے گا تو دیکھے گا کون؟ چیلنج کیا کہ اگر بھارت پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ کروا سکتا ہے تو کروا لے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے خلاف جارحانہ منصوبہ اپنائے گا۔
رمیز راجہ نے مزید کہا پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا میں کارکردگی دکھا رہی ہے، ٹی ٹونٹی...