کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کو بطور ہیڈ کوچ تعینات کرنے سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو دوبارہ ہیڈ کوچ تعینات کرنے کیلئے بات چیت کی تصدیق کی ہے ، پی سی بی نے مکی آرتھر کو آئی سی سی ایشیاء کپ، ورلڈ کپ 2023، ٹی20 ورلڈ کپ 2024اور چیمپیئن ٹرافی 2025 کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ تعینات کرنے کی آفر کی تھی۔ تاہم مکی آرتھر کے ڈربی شائر کے...
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم بہت مشکل سے تیار ہوتی ہے: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ و کپتان مصباح الحق نے گفتگو کرتے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو کمزور کیا جا رہا ہے جو کہ ہونا نہیں چاہیے، جس طرح کی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں وہ سب کو نظر آرہا ہے۔ اگر اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہی ہے تو کھلاڑی، پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی مل کر اس...
پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے درمیان نائب کپتان کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، کپتان بابراعظم نے نائب کپتان شان مسعود کو ٹیم سے ہی باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی کرنے والے شان مسعود کو بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے نائب کپتان مقرر کیا گیاتاہم قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو یہ فیصلہ پسند نا آیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شان مسعود کو بطور نائب کپتان ٹیم میں شامل کرنے کے بورڈ کےفیصلے میں بابراعظم یا سیلکٹرز...
آسٹریلیا کے گیری گلمور اور ریان ہیرس 4 ون ڈے میچز میں 14، 14 وکٹیں جبکہ عثمان شینواری نے 12 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر رکھا ہے۔ نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی 1روزہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ فاسٹ بائولر نسیم شاہ اپنے کیریئر کے پہلے 4 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے بائولر بن گئے ہیں۔ فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے پہلے 4 ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں حاصل کر لی ہیں، اس...
ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کیوی فاسٹ باؤلر انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز 31 سالہ کیوی فاسٹ باؤلر میٹ ہینری پیٹ میں درد میں مبتلا ہوکر فیلڈنگ میں نہیں آئے تھے، انجرڈ ہونے کے بعد کیوی فاسٹ باؤلر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر فاسٹ باؤلر کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، امکانات ظاہر کیے جارہا ہے کہ میٹ...
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر حسب روایت ایک پھر میچ کے دوران ایمپائر سے الجھ پڑےہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی نے دوران میچ ایمپائر سے بدتمیزی کرڈالی ہے اور ایمپائر کےفیصلے کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔ واقعہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران ایک میچ میں اس وقت پیش آیا جب شکیب الحسن بیٹنگ کو بیٹنگ کے دوران باؤلر کے باؤنسر کا سامنا کرنا پڑا، جیسے ہی ایمپائر نے اس گیند کو وائیڈ قرار دینے کے بجائے ون باؤنسر کا اشارہ دیدیا۔ شکیب الحسن نے پہلے لیگ ایمپائر کے فیصلے پر چیخ کر اپنے غصے کا اظہار...
عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو عشائیہ دیا گیا۔ شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر دعوت طعام میں قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔ عشائیہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، نسیم شاہ سمیت ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی نے خود گیٹ پر کھڑے ہوکر قومی کرکٹرز اور آفیشلز کا استقبال کیا۔ عشائیہ کے شرکاء کی مختلف انواع کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چئیرمین پی سی بی اور ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا نام بھی پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہے۔رمیز راجہ یکم جنوری سے پینشن سے حقدار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنے کے بعد رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کرسکیں گے۔ رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ سے پی سی بی سے رابطہ کرکے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔رمیز راجہ کو پیشن پی سی بی قانون کے...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ، شعیب جٹ کی جانب سے میچ کو متنازع بنانے کی کوشش، پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ کو ڈرا کرنے کیلئے نام لینے بنا منفی ہتھکنڈنے اپنانے کا الزام عائد کر دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی شعیب جٹ نے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی سے پوچھا کہ کیا آئی سی سی کو منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے میچ ڈرا کرنے والی ٹیموں سے متعلق کوئی قوائد بنانے کی ضرورت ہے؟ کیونکہ ٹیمز وقت کو ضائع کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈنے اپناتی ہیں۔ اگر آپ کے مخالف منفی ہتھکنڈے اپناتے تو...
ایشین کرکٹ کونسل ( اسے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے تبصرے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے بیان پر تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اپنے طے شدہ طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے کیلنڈر 2023-24 کا اعلان کیا ہے۔ اے سی سی نے کیلنڈر کو ترقیاتی کمیٹی اور فنانس اینڈ مارکیٹنگ کمیٹی نے 13 دسمبر 2022 کو ہونے والی میٹنگ میں منظور کیا تھا، جس کے بعد تمام شریک اراکین کو انفرادی طور پر بتایا گیا...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کیوی فاسٹ باؤلر نے پچ پر طنز کرتےہوئے اسے سڑک قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا ، میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر مچل میکینگن نے کھیل کیلئے تیار کی گئی پچ پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور کہا کہ" کیا زبردست سڑک ہے، یہ تو بیٹسمینوں کا خواب ہوتا ہے"۔ خیال رہے کہ چیف سیلکٹر...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں کی تعداد اب 24 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 9 جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کیے جانے کے بعد اب ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں لیفٹ آرم سپنر حارث سہیل اور بلے باز فخر زمان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جنہیں فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں کی تعداد اب 24 ہو گئی ہے۔ سابق...
شائقین کرکٹ کی کم تعداد کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹیڈیم میں انٹری مفت کر دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پر شائقین کرکٹ کی کم تعداد کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سٹیڈیم میں انٹری مفت کر دی جائے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شائقین کی انتہائی کم تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی جس کے باعث انتظامیہ کو شدید تنقید کا...
عبوری چیف سیلکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈمیں تین مزید نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصل آباد سےتعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر محمد ذیشان، ملتان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس اور ڈیرہ مراد جمالی کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین باسط علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ عبوری چیف سیلکٹرشاہد آفریدی نے اس فیصلے کے حوالے سے کہا کہ ہم حال کے ساتھ ساتھ مستقبل پر بھی نظریں جمائےبیٹھیں...
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کوڈیریل مچل کی جمائی کا فائدہ پہنچا اور وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے، میچ کےدوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم438کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی ، جبکہ نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنالیےہیں۔ پہلےدن کے کھیل کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، یہ واقعہ بابراعظم کی بیٹنگ کےد...
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر تنقید کی جبکہ نجم سیٹھی نے رمیز راجا کو کمنٹری کیلئے ویلکم کہہ دیاہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے موجود بورڈ مینجمنٹ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا کرکٹ سے کوئی لینادینا نہیں ہے وہ لوگ بورڈ میں آگئے ہیں، یہ کھیل صرف و صرف کرکٹرز کیلئے ہے، بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، حکومت نے نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پی سی بی کے پورے آئین میں تبدیلی کردی، اب کوچز کو تبدیل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ، ایسی باتوں سے...
پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان ٹی20 کرکٹ کی دنیا میں ایک سال کے اندر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاداب خان ان دنوں بگ بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیگ کے 14ویں میچ میں شاداب خان نے شاندار بولنگ کی اور 3 وکٹیں حاصل کرکے ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کااعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ شاداب خان نے 2022 کے دوران ٹی20 میں 61 وکٹیں لیں، اب تک ٹی20 فارمیٹ میں کسی پاکستانی باؤلر نے ایک سال میں 61 وکٹیں حاصل...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے کپتان بابر اعظم کے حق میں تویٹ کیا پھر خود ہی ڈیلیٹ بھی کردیا، ہوا کچھ یوں کہ انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں لوگوں نے تنقید بھی کی تو شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کے حق میں میدان میں آگئے۔ ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے بابراعظم کی تعریفوں اور محبت سے بھرا ٹویٹ کرڈالا، شاہین نے لکھابابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے،انہوں نے ہیش ٹیگ ’سوچنا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔ سوشل میڈیا صارفین نے شاہدآفریدی کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ یہ شاہد آفریدی کو انعام دیا گیا ہے نوازشریف کی خوشامد کا، انکا مزید کہنا...
فیفا نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے بہترین گول کا اعلان کردیا ہے۔ فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے ورلڈ کپ کے سب سے بہترین گول کا اعلان کردیا ہے، اس اعلان سےقبل فیفا نے ٹورنامنٹ میں کیے جانے والے ٹاپ 10 گول ووٹنگ کیلئے پیش کیے تھے۔ تاہم فٹ بال شائقین نے برازیلین فٹ بالر ریچارلیس کے بائی سائیکل گول کو سب سے زیادہ پسند کیا اور اس کے حق میں ووٹ کیا جس کے بعد فیفا نے اس گول کو" گول آف دی ٹورنامنٹ" قرار دیدیا ہے۔ یہ گول فیفا ورلڈ کپ 2022 میں برازیل کے پہلے میچ میں کیا گیا تھا،...

Back
Top