ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

14paksnzhenry.jpg

ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کیوی فاسٹ باؤلر انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز 31 سالہ کیوی فاسٹ باؤلر میٹ ہینری پیٹ میں درد میں مبتلا ہوکر فیلڈنگ میں نہیں آئے تھے، انجرڈ ہونے کے بعد کیوی فاسٹ باؤلر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے باہر ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1611645515124334592
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر فاسٹ باؤلر کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، امکانات ظاہر کیے جارہا ہے کہ میٹ ہینری کی جگہ کیوی فاسٹ باؤلر جیکب ڈفی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، تاہم اس حوالے سے ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک کسی متبادل کھلاڑی سےمتعلق تصدیق نہیں کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1612128910665187329
خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر ایڈم مل نے بھی ہیمسٹرنگ انجری کےبعد دورہ پاکستان اور دورہ بھارت سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔