نسیم شاہ نے کیریئر کے ابتدائی ایک روزہ میچز میں ہی منفرز اعزاز حاصل کر لیا

13%D9%86%D8%B3%D8%B9%D8%B9%D8%B9%D9%85%D8%B3%DA%BE%D8%A7%DA%BE%D8%A7%D8%A7%DB%8C%D8%B2%D8%A7.jpg

آسٹریلیا کے گیری گلمور اور ریان ہیرس 4 ون ڈے میچز میں 14، 14 وکٹیں جبکہ عثمان شینواری نے 12 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر رکھا ہے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی 1روزہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ فاسٹ بائولر نسیم شاہ اپنے کیریئر کے پہلے 4 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے بائولر بن گئے ہیں۔


فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے پہلے 4 ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں حاصل کر لی ہیں، اس سے پہلے آسٹریلیا کے گیری گلمور اور ریان ہیرس 4 ون ڈے میچز میں 14، 14 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے عثمان خان شینواری نے اپنے پہلے 4 ون ڈے میچز میں 12 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر رکھا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1612449226453131267
واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔