کھیل

پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹر سریز کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ بٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاک افغان ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ کا اعلان کرتے ہوئے شارجہ میں ہونے والے تین میچوں کی سیریز دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ ہم نے دبئی میں افغان حکام سے بات کی ہے کہ گراؤنڈ میں افغان تماشائیوں کو کون سنبھالے گا؟ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ میں...
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان ٹیم کی کپتانی کیلئے آمنے سامنے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ ماضی سے سبق سیکھے،90 کی دہائی کی مثال سامنے رکھیں، اس دور میں بھی کپتانی کی افواہوں سے قومی کرکٹ...
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری کو ہوا جس میں اب تک 2 انتہائی سنسنی خیز مقابلے بھی دیکھنے میں آئے ہیں، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو کراچی کنگز کے خلاف 2 رنز سے فتح نصیب ہوئی۔ زلمی اور پشاور کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ 2 حوالوں سے خصوصی اہمیت کا حامل تھا، جس میں سے ایک کراچی کنگز سے علیحدگی کے بعد بابر کی پشاور زلمی میں شمولیت جبکہ دوسری وجہ بابر کیخلاف محمد عامر کا متنازع بیان ہے جو انہوں نے ایک ٹی وی...
بھارتی کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے فٹ رہنے کیلئے انجکشنز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خود کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر چیتن شرما کی جانب سے ایک بھارتی نیوز چینل کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے راز جاننے کیلئے شروع کیے جانے والے اسٹنگ آپریشن کے دوران سامنے آیا۔ چیتن شرما نے کہا کہ بھارتی کرکٹ کے متعدد بڑے اور نامور کھلاڑی فٹ رہنے کیلئے مختلف قسم کے انجکشنز کا استعمال کرتے ہیں ان انجکشنز میں ایسی ادویات موجود ہوتی ہیں جو ڈوپ ٹیسٹ میں...
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوران سلو اوور ریٹ پر پشاور زلمی اور لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے دوران گزشتہ روز کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ٹاکرا ہوا جبکہ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندر ز نے ملتان میں ملتان سلطانز کا سامنا کیا تھا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز جبکہ گزشتہ روز کھیلےجانے والے میچ میں پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے اورساتھ ہی منفی پوائنٹ بھی دیدیا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناگپور میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا نے ایمپائر کی اجازت کے بغیر ہی اپنی انگلی پر "درد کش" کریم لگائی۔ انگلی پر کریم لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں رویندرا جدیجا کو ساتھی کھلاڑی محمد سراج سے کوئی چیز لے کر اپنے ہاتھو ں میں ملتے ہوئے دیکھا...
سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی۔ آنجہانی آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی، اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا، سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔ وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31 فیصد ان کے بچوں کو دیا جائے گا، جبکہ 9 فیصد خاندان کے دیگر قریبی اور شین وارن کے پیاروں کو ملے گا، 7 فیصد بھائی جیسن کو ملے گا، 2 فیصد بھتیجوں سبیسچین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔ ایک کروڑ 20 لاکھ...
پاکستانی کرکٹر آصف آفریدی پر اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن کمیٹی نے اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آصف آفریدی کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے اور ان پر 2 سال کیلئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنےپر پابندی عائد کردی ہے۔ کمیٹی نے آصف آفریدی کی جانب سے اقبال جرم کے بعد فیصلہ سنایا، 2 سال کی پابندی کا اطلاق آصف آفریدی کی معطلی کی تاریخ سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مینجنگ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے آٹھویں سیزن کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے،پینل میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کیلئے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں ملکی و غیر ملکی کمنٹیٹرز کو شامل کیا گیا ہے، پینل میں وقار یونس، ڈینی موریسن، بازید خان سائمن ڈول، سکندر بخت، ایلن ولکنز کے نام شامل ہیں۔ اسی طرح مرینہ اقبال، ثنا میر، طارق سعید، عروج ممتاز، نک نائٹ، ڈیرن گنگا، مارک بوچر، ورنن فلینڈر ڈومینک کارک جیسے مایہ...
پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ میں 6گیندوں پر 6 چکھے مارنےوالےافتخار احمد اور باؤلر وہاب ریاض کی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو منظر عام پرآگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ کے بگٹی گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےبیٹسمین افتخار احمد نے پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر کو آخری اوور میں چھ گیندوں پر چھ چھکے دے مار کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔ میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک اوور میں چھ چھکوں کے معاملے پر ہنسی مذاق اور دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو پاکستان...
کرکٹ بورڈ چاہتا ہے معافی کمنٹری کرنے کیلئے درخواست دوں جس کے بعد وہ جائزہ لے کر پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل کریں: سابق چیئرمین پی سی بی سابق چیئرمین چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کی خواہش ہے کہ اپنے حالیہ بیانات پر میں پہلے ان سے معافی مانگوں پھر کمنٹری کرنے کیلئے درخواست دوں جس کے بعد وہ درخواست کا جائزہ لیں اور انہیں پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں شامل کیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر و جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے ،سینئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی ہارون رشید جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کامران اکمل کے سپر د کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کی ہارون رشید کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے ، کمیٹی میں کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید کو شامل کیا گیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کامران اکمل ہوں گے ان کے علاوہ کمیٹی میں سابق قومی سلیکٹر توصیف احمد، شاہد نذیر، شعیب خان اور...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اپنی اصلی جگہ پر آگیا ہے، نجم سیٹھی پی سی بی کیلئے بہترین آدمی ہیں، یہ تصور انتہائی غلط ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سربراہ کوئی سابق کھلاڑی ہی ہونا چاہیے۔ سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی برطرفی کے بعد کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ رمیز راجہ اپنی اصلی جگہ پر آگیا ہے اور یہ تصور انتہائی غلط ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سربراہ کوئی سابق کھلاڑی...
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو 2 فروری تک واپس طلب کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں معین علی، ایلیکس ہیلز، فضل فاروقی اور گُرباز کے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8ویں سیزن کے لیے 6 فرنچائزوں نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے جس میں 2،2 سپلیمنٹری کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے...
افتتاحی تقریب کا انعقاد پہلے سے طے شدہ وینیو ملتان میں ہی کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز 4 مختلف وینیوز پر کھیلے جانے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل ہو گیا ہے جس کے لیے حتمی طور پر شیڈول کے حوالے سے مشاورت کل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کریں گے جبکہ شیڈول کا اعلان متوقع طور پر جمعہ کے روز کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کا انعقاد پہلے سے طے شدہ وینیو ملتان میں ہی کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز 4 مختلف...
پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر الزامات عائد کرنے پر نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ کو جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اسپورٹس نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر ذاتی نوعیت کے الزامات کے حوالے سے ایک خبرشائع کی جس پر پی سی بی نے فاکس کرکٹ کو ٹویٹر پر جواب دیا،۔ فاکس کرکٹ نے جواب کے بعد ٹویٹر سےٹویٹ تو ڈیلیٹ کردی مگر ان کی ویب سائٹ پر یہ رپورٹ تاحال موجود ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فاکس کرکٹ کی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن سپر لیگ کو پی ایس ایل کے سائیڈ ایونٹ کے بجائے باقاعدہ ایک علیحدہ ٹورنامنٹ کے طور پر منعقد کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ویمن کرکٹ لیگ سمیت دیگر امور زیر غور آئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویمن کرکٹ لیگ کو پاکستان سپر لیگ کے سائیڈ ایونٹ کے بجائےباقاعدہ طور پر ایک علیحدہ ایونٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پہلی ویمن کرکٹ لیگ رواں سال منعقد کروانے...
ایک اور ہوم سیزن میں مایوس کُن نتائج کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی منیجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے۔ اس طرح بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نجم سیٹھی کا شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک...
پی سی بی ویلفیئر پالیسی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ادا کی جانے والی پنشن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔۔رپورٹ کے مطابق 24 سابق کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 54 ہزار روپے پنشن کی مد میں دیئے جاتے ہیں جن میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی شامل ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویلفیئر پالیسی کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ادا کی جانے والی پنشن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے مجموعی طور پر 63 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن کی ادائیگی کی جا رہی ہے جن میں سابق چیئرمین پی...
ٹیم کی پچھلے 2 سالہ پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ ٹیم تنازعات سے بچی ہوئی تھی اور ایک کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں کھیلتی رہی ہے: سابق چیئرمین پی سی بی نیشنل سٹیڈیم کراچی میںپاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جانے والی 3ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کے باوجود کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو مختلف بے معنی تنازعات میں پھنسایا جا رہا ہے۔...

Back
Top