کھیل

نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کنٹریکٹ ختم کر دیا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گورننگ بورڈ کے اراکین کو گورننگ بورڈ ختم ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو، دیگر آفیشلز ، ریجنز کے تمام غیرملکی کوچز سمیت ملکی کوچزکو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2019کے آئین کے تحت بننے والی تمام کمیٹیوں کوبھی ختم کر دیا گیا، آئین ختم ہونے کے باعث اب گورننگ بورڈ کا وجود نہیں رہا۔ تمام فیصلوں کی منظوری آج پی سی بی مینجمنٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اپنا پالیسی بیان جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔ منصور علی خان نے نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سیٹھی صاحب ! خوش ہونے کے لیے کچھ نہیں۔ جب...
نوجوان پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے اپنی ڈیبیو سیریز میں ہی ریکارڈ بنا کر پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد ابتدائی دومیچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ نوجوان اسپنر ابرار احمد نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دو میچز میں 15 وکٹیں لے فضل محمود کا 14 وکٹوں کا ریکارڈتوڑدیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ابرار احمد نے 2 ٹیسٹ میچز کی تین اننگز میں پہلے اوور میں ہی وکٹیں لینے کااعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رواں سال میں مجموعی طور پر 23 بار نصف سنچری یا اس سے زیادہ رنز سکور کیے ۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن 76 سکور کر کے ایک سال کے دوران 23 بار نصف سنچری یا اس سے زائد سکور کرنے کا ریکارڈ بنا لیا جو اس سے پہلے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کے پاس تھا۔ بابر اعظم نے رواں سیزی میں یہ تیسری نصف سنچری ہے جس میں راولپنڈی...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو تبدیل کیے جانےکا امکان ہے۔ نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے، 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔ سیکرٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری...
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈشن کے لیے پلیئرز کے ڈرافٹ کراچی میں ہوئے جن میں چھ ٹیموں نے 61 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا چناؤ کیا۔ پلیئرز کے ڈرافٹ میں 500 سے زائد غیر ملکی اور 450 سے زائد پاکستانی کھلاڑی شامل تھے۔ پلاٹینم غیر ملکی پلیئرز میں ایرون فنچ، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، معین علی، تیمال ملز، روسی ونڈر ڈوسن، راجا پکسا، ڈاسن شناکا، ہسارنگا، کیمرون پولارڈ، ایوین لیوز، عادل رشید، ریس ٹوپلی، مارٹن گپٹل، جمی نیشم، تبریز شمسی اور کولن انگرم کے نام تھے۔ احمد...
حارث لاہور قلندر، عامر کراچی کنگز، سرفراز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے برانڈ ایمبیسیڈرز منتخب، پاکستان سپر لیگ 8 کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کی تقریب کل کراچی میں منعقد ہونا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ 8 میں شامل ٹیموں کی طرف سے برانڈ ایمبیسڈرز کے طور پر منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے آل رائونڈ حارث رئوف اور کراچی کنگز کی طرف سے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر کو برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی...
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے۔ کھانے کے وقفے سے پہلے آخری اوور میں سعود شکیل 94 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ مارک ووڈ کی ایک گیند سعود شکیل کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹوں کے پیچھے گئی جسے اولی پوپ نے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کر لیا۔ انگلش بولر، وکٹ کیپر اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی تاہم امپائر علیم ڈار نے فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا۔ تھرڈ امپائر نے کئی بار ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد...
ملتان: قومی ٹیم میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے مِسٹری اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔ ابراراحمد نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں اب تک 10 وکٹ حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے جنہوں نے ڈیبیو میں 8 وکٹیں حاصل کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد تاحال ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ...
ملتان ٹیسٹ میں ہم نے آپ کو ہرانا ہے، وزیراعظم کا دلچسپ مکالمہ وزیراعظم نے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب دی، وزیراعظم نے قومی ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا،وزیراعظم نے پاک برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا، ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامہ پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیا،ملٹری سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے انگلش ٹیم کوخوش آمدید کہتے ہوئےکہا انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کیلئے آگے آئے، ان کا جذبہ لائق تحسین ہے،سترہ بعد انگلش...
راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست، کیا پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے گا؟انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2021-23 کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 72.73 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہونے لگے۔ پاکستان کی ہوم سیریز...
عارف والا میں قومی کرکٹر حسن علی کے ساتھ مقامی افراد نے بدتمیزی کی اور ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی پی پی ایل کے سلسلے میں عارف والا میچ کھیلنے گئے، فیلڈنگ کرتے حسن علی پر کراؤڈ نے جملے کسے، ایک شخص نے حسن کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹر کا کیچ چھوڑنا بھی یاد دلایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کہتا ہے کہ تم اسکواڈ میں شامل نہیں ہو، اس کے علاوہ ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے کہ سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا؟ حسن...
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کا یہاں موجود ہونا ایک شاندار تجربہ ہے! تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سنچری کے وقت کرکٹ شائقین کے جوش وخروش سے بھرپور ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ ناصر حسین کا ویڈیو نے ویڈیو بنانے کے دوران کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسے لمحات بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، یہ سب لوگ صرف ایک وجہ سے یہاں...
جیک لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے ان کے سر پر مختلف حصوں سے رگڑ کر گیند چمکائی جس پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر مسکراتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش کرکٹر جوروٹ نے گیند چمکانے کیلئے نیا طریقہ آزمایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ عام طور پر گیندبازی کے دوران کرکٹرز ماتھے پر لگے پسینے یا تھوک سے گیند کو چمکاتے ہیں لیکن گیند کو تھوک لگانے پر پابندی پر راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش...
راولپنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن انگلینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 500 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں شروع ہوچکا ہے، میچ کے پہلے ہی دن انگلینڈ کے بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور رنز کے انبار لگادیئے۔ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ راولپنڈی میں انگلینڈ نے کھیل کے پہلے دن 506 رنز بنا کر سب سے زیادہ...
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نہیں ہوئے، راولپنڈی ٹیسٹ کل کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں۔ ترجمان ای سی بی کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر بھی نہیں ہوئیں، میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، پلیئرز آرام کی غرض سےاسٹیڈیم نہیں آئے۔ترجمان ای سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہےجو معمول کی بات ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں شامل 4 پلیئرز کی طبیت...
انگلینڈ کےساتھ ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ایک صحافی کے انگریزی میں پوچھے سوال پر ایسا دلچسپ جواب دیا کہ تمام صحافیوں نے قہقے لگادیئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے فاسٹ باؤلرز کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے۔ اس موقع پر نسیم شاہ سے جب مقامی صحافیوں نے سوالات پوچھے تو انہوں نے بہت پرسکون...
بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران بلے باز نے حیران کن پرفارمنس دی، بالر کی ایسی دگرت بنائی کے بیٹنگ یاد گار ہوگئی،بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز رتوراج گایکواڈ نے ڈومیسٹک ون ڈے میچ میں ایک اوور میں نو بال سمیت 7 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر ریکارڈ قائم کردیا۔ بین الاقوامی سطح پر ایک ون ڈے اور 9 ٹی20 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے رتوراج نے احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں ایک اوور میں 7 چھکوں کا ریکارڈ بنایا۔ رتوراج گایکواڈ نے...
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی میں بیلجیئم کے فٹ بال مداح مشتعل ہوگئے ہیں ،جس سے ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑےہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے دوران فیورٹ ٹیموں میں سے ایک بیلجیئم کو مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد بیلجیئم کے عوام غصے میں آگئے ہیں، عوام اپنے غصے کا اظہار سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے کیا ، اس دوران مراکش کی فتح کا جشن منانے والے مراکشی شہریوں کے ساتھ بیلجیئم کے عوام کا چند ایک مقامات پر آمنا سامنا بھی ہوا ۔ فٹ بال کی دنیا میں...
سعودی فٹ بالر نے ارجنٹائن کو شکست دینے پر ٹیم کو مہنگی ترین گاڑیاں تحفہ میں ملنے سے متعلق خبر کی تردید کردی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کھلاڑی صالح الشہری نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بہترین طریقے سے ملک کی خدمت کرنےکیلئے آئے ہیں اور ہمارے لیے یہی سب سے بڑا اعزاز ہے، مہنگی گاڑیوں کے تحفے سے متعلق افواہیں غلط ہیں۔ خیال رہے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی تھی کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے پر قومی کھلاڑی کو...

Back
Top