بابر کی سنچری پرشائقین کا جوش و خروش،ناصر حسین تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

13%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%B2%D8%A7%D9%85%DA%86%D8%B9%D9%86%D8%AA%D8%B1%D8%A6%DB%92%D9%86%D8%A7%D8%B3%DB%8C%D8%B1.jpg

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کا یہاں موجود ہونا ایک شاندار تجربہ ہے!

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سنچری کے وقت کرکٹ شائقین کے جوش وخروش سے بھرپور ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

ناصر حسین کا ویڈیو نے ویڈیو بنانے کے دوران کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسے لمحات بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، یہ سب لوگ صرف ایک وجہ سے یہاں موجود ہیں اور وہ یہ کہ بابراعظم کو سنچری کرتے دیکھیں، اور انہوں نے یہ کر دکھایا! ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کا یہاں موجود ہونا ایک شاندار تجربہ ہے!

https://twitter.com/x/status/1598977524003786752
انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین کی ویڈیو سکائی سپورٹس کرکٹ کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے شیئر کی گئی تھی۔ سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر ناصر حسین نے چند دن پہلے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انٹرویو کیا تھا، وہ ان کی بلے بازی کے معترف ہیں۔


راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے 126 گیندیں کھیل کر 13 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 8 ویں سنچری مکمل کر لی ہے۔

اس سے پہلے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے تیار کی گئی پچ کو سڑک قرار دیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (رمیز راجہ) کو ٹیسٹ کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے، اس سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےد وران آسٹریلوی میڈیا کی طرف سے بھی راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دیتے ہوئے روڈ سائنز والی تصویر شیئر کر دی تھی۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
He is a good cricketer but 100 on this pitch is nothing special, curators ruined the test match and test cricket in Pakistan. DEAD PITCH