کرکٹ کی دنیا کے اے کیٹگری پلیئرز پی ایس ایل 8 کا حصہ بن گئے

psl-pakistan-8-onett.jpg


پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈشن کے لیے پلیئرز کے ڈرافٹ کراچی میں ہوئے جن میں چھ ٹیموں نے 61 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا چناؤ کیا۔
پلیئرز کے ڈرافٹ میں 500 سے زائد غیر ملکی اور 450 سے زائد پاکستانی کھلاڑی شامل تھے۔

پلاٹینم غیر ملکی پلیئرز میں ایرون فنچ، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، معین علی، تیمال ملز، روسی ونڈر ڈوسن، راجا پکسا، ڈاسن شناکا، ہسارنگا، کیمرون پولارڈ، ایوین لیوز، عادل رشید، ریس ٹوپلی، مارٹن گپٹل، جمی نیشم، تبریز شمسی اور کولن انگرم کے نام تھے۔

احمد شہزاد، عابد علی، احسن علی، انور علی، فواد عالم، سہیل تنویر، موسیٰ خان، محمد عرفان، عثمان قادر اور ظفر گوہر گولڈ کیٹیگری میں شامل رہے۔

پی ایس ایل کے ڈرافٹ کی پہلی پِک میں لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخر زمان کو لیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلایٹینم کیٹیگری میں سری لنکا کے سٹار ٹی 20 پلیئر ونندو ہاسارنگا کو خریدا۔


ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں نسیم شاہ کو لینا چاہا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں دینے سے منع کر دیا تاہم ملتان سلطانز نے جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ مِلر کو لے لیا۔

کراچی کنگز نے وکٹ کیپر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ جبکہ اسلام آباد یونائیڈڈ نے پہلی پِک میں سٹار انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں سری لنکن بیٹر بھنوکا راجاپکسا کو اور پلاٹینم کی دوسری کیٹیگری میں ویسٹ انڈین پلیئر روؤمان پاول کو لیا ہے۔ پلاٹینم کی دوسری کیٹیگری میں کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کے کھلاڑی جوش لِٹل کو اپنی اپنی ٹیموں میں شامل کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کی دوسری کیٹیگری کی پِک میں افغانستان کے رحمان اللہ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے، اس کے بعد پی ایس ایل کی ڈائمنڈ کی کیٹیگری کی پہلی پِک میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افغانستان کے فضل الحق فاروقی کو ٹیم میں ڈرافٹ کیا ہے۔ پشاور زلمی نے بھی ڈائمنڈ ون کی کیٹیگری میں افغانستان کے ہی کھلاڑی مجیب الرحمان کو جبکہ دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز نے ڈائمنڈ پِک میں وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے آل راؤنڈر حسین طلعت کو ٹیم میں لیا۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ ون کی پِک میں ویسٹ انڈین کھلاڑی اوڈین سمتھ کو لیا ہے۔ کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری کی پہلی پِک میں انگلش بیٹر جیمز وِنس کو ٹیم میں خریدا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری کی دوسری باری میں بھی انگلینڈ کے ہی جیمز فُلر کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری کی پہلی پِک میں پشاور زلمی نے پاکستانی کھلاڑی دانش عزیز اور ارشد اقبال کو، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پاکستانی بیٹر احسان علی، لاہور قلندرز نے زمبابوے کے آل راؤںڈر سکندر رضا کو خریدا ہے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے گولڈ کیٹیگری کی دوسری پِک میں انگلش کھلاڑی لائم ڈاسن، ملتان سلطانز نے گولڈ کی پہلی پِک میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین جبکہ کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر انڈریو ٹائے کو لیا ہے۔

کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں اپنی پِک میں عرفان خان نیازی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، حسن نواز اور پشاور زلمی نے سفیان مقیم اور حسیب اللہ خان کو لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی اور ایمل خان جبکہ لاہور قلندرز نے اشاویز عرفان کو ٹیم میں شامل کیا۔

سپلیمنٹری راؤنڈ میں پشاور زلمی نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم، ملتان سلطانز نے انگلش سپنر عادل رشید اور عرفات منہاس جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کو خریدا۔