کھیل

فاسٹ بالر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹایرمنٹ کا اعلان کردیا- وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، ٹویٹ میں لکھا ایک ناقابل یقین سفر کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا، پی سی بی، میری فیملی، کوچز، مینٹرز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ہر اس شخص کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ وہاب ریاض اب اپنا ٹائم فرنچائز کرکٹ کو دیں گے۔ وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ اور 91 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے،ایک وقت وہ بھی تھا جب وہاب ریاض تینوں فارمیٹس میں پاکستانی بولنگ کی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر مکمل طور پر فل پروف سکیورٹی کور فراہم کیا جائے گا: ارندم باغچی بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ 2023ء کیلئے بھارت آنے والی دیگر ٹیموں کے برابر ضروری سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات دینے...
چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے 30 اگست سے شروع ہونے والے اے سی سی ایشیا کپ 2023ء کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کرنے کے علاوہ افغانستان کے ساتھ 22 اگست سے شروع ہونے والی ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے 18 رکنی سکواڈ میں شامل گیا ہے۔ سعود شکیل کا نام اے سی سی ایشیا کپ 2023ء کیلئے اعلان کردہ 17 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق...
پاکستان قومی ٹیم کے کھلاڑی نہ صرف اپنی کارکردگی بلکہ اپنے نماز کی پابندی کی عادت سے بھی عوام کا دل جیت لیتے ہیں، اس بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عوام کی توجہ حاصل کرلی، ہوا کچھ یوں کہ سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران بابر اعظم نے منتظمین سے درخواست کی انٹرویوز جلدی کرلیں کیونکہ نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے۔ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابراعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس...
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ2023 کے شیڈول میں تبدیلیوں کاا مکان ہے، شیڈول میں چھیڑ چھاڑ کے باعث پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ بھی تبدیل ہوگی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر معمولی تاخیر کے بعد جاری کردہ میگا ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے، اطلاعات ہیں کہ 15 اکتوبر کو ایک مقامی تہوار کی وجہ سے پاک بھارت میچ کی تاریخ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ میگا ایونٹ کے شیڈول پر کئی ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کو میچز میں کم یا زیادہ وقفے سمیت مختلف تحفظات بھی...
لاہور پولیس کا کارنامہ،ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو رات گئے اسنوکر کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا... تصاویر سامنے آ گئیں احسن رمضان نے اپنا تعارف کرایا لیکن پولیس نے ایک نہ سنی اور تھانے لے گئی، جہاں احسن رمضان نے ایک مرتبہ اپنے بارے میں بتایا لیکن پولیس نہ مانی اور موبائل اور بیلٹ لے کر حوالات میں بند کر دیا، قریبی دوست کے تھانے پہنچنے پر ان کو حوالات سے نکالا گیا۔ ورلڈ اور ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان واقعے کی روداد سناتے ہوئے رو پڑے۔ احسن رمضان نے بتایا کہ پولیس...
انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اوول ٹیسٹ میں ٹی وی امپائر کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کو رن آؤٹ قرار نہ دیے جانے پر تمسخر اڑایا، انہوں نے کہا میں قانون کے بارے میں نہیں جانتا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اسٹیو اسمتھ نے تیزی سے دوڑتے ہوئے دو رن لینے کی کوشش کی لیکن باؤنڈری پر کھڑے جیارج ایلہم نے بھاگتے ہوئے تیز تھرو کی اور جب وکٹ کیپر نے بیلز اڑائیں تو بیٹسمین کا بلا کریز تک نہیں پہنچا تھا۔ اس رن آؤٹ کے معاملے نے 2005...
بھارتی ٹیم کا ویسٹ انڈیز سے میچ برابر ہونے کے باعث اب دوسرے نمبر پر موجود ہے: رپورٹ کولمبو کے گال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد اپنے روایتی حریف بھارت کو پچھاڑتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023-24ء میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے جبکہ حریف بھارتی ٹیم 66.67 فیصد کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ پاکستان واحد ٹیم ہے...
آؤٹ قرار دیئے جانے پر غصے میں سٹمپس پر بیٹ مارنے پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان پر دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کو ہفتہ کے روز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں دو مواقع پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے دو میچز کی پابندی عائد کی ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹمورں کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کی...
بھارت اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں آؤٹ ہونے پر بھارتی ٹیم کی کپتان آپے سے باہر ہوگئیں اور سٹیمپس پر بیٹ دے مارا، میچ کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کی کپتان نے بھارتی کپتان کو کرارا جواب دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں بھارتی اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کو ایمپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینا پسند نا آیا اور انہوں نے شدید غصےکا اظہار کرتے ہوئے وکٹ سٹمپس پر بیٹ دے مارا۔ بعد ازاں میچ...
گال ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھا کر سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی اور دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی،گال ٹیسٹ کے فاتح کپتان بابراعظم کو ملنے والے چیک پر غلط رقم درج کردی گئی۔ گال ٹیسٹ کی اختتامی تقریب میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو پلیئر آف دی میچ ٹرافی اور 2 ہزار امریکی ڈالرز کا چیک انعام میں ملا، کپتان بابر اعظم کو پیش کردہ چیک پر الفاظ میں رقم 2 ہزار امریکی ڈالرز جبکہ نمبرز میں 5 ہزار درج تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے...
پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ سے دنیا کرکٹ میں اپنا لوہا منوالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گال میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل نے پہلی اننگز 208 رنز بنائے اور قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اادا کیا، پہلی اننگز میں 208 ناٹ آؤٹ اور دوسر ی اننگز میں 30 رنز بنا کر ٹیم کو جتوانے پر سعود شکیل کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سعود...
آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ کی دنیا کے پرانے روایتی حریف ہیں جن کیلئے ہر سال کھیلی جانے والے ایشز سیریز جنگ کی مانند ہوتی ہے۔ دونوں ملکوں کے شائقین بھی کرکٹ کی اس جنگ میں جذباتی ہو جاتے ہیں جس کے باعث ہر سال ایک نیا تنازع جنم لیتا ہے۔ رواں برس ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی فتح پر تنازعات کے بعد آسٹریلیا کے اخبار "دی ویسٹ آسٹریلین" نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی مضحکہ خیز تصویر شائع کردی جس سے ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ گزشتہ دنوں تاریخی لارڈز سٹیڈیم میں کھیلی...
مورنے مورکل سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی تربیتی کیمپ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اب تک کراچی نہیں پہنچ سکے: ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے جس کے مطابق میچز سری لنکا کے کولمبو اور گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز سے پہلے قومی ٹیسٹ ٹیم نے 2 روزہ وارم اپ میچز بھی کھیلنے ہیں جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کولمبو سٹیڈیم کے سپرد کی...
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی تشہیر سے صاف انکار کر دیا، لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا، کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، پاکستانی کپتان فرنچائز کی بھی قیادت کریں گے۔ لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں معمولی تبدیلی کر کے تشہیر کرتی ہیں، کولمبو کا بھی ایسی ہی ایک کمپنی سے معاہدہ ہے، البتہ بابر اعظم نے اس کا لوگو شرٹ پر لگانے سے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹار بیٹر نے اس بات کو...
میچ دیکھنے کیلئے ہوٹلوں کے کمرے بک ہو چکے ہیں، بعض ہوٹل لاکھوں روپے طلب کر رہے ہیں: رپورٹ پاکستان اور بھارت کے کے علاوہ دیگر ممالک کے کرکٹ شائقین پاک بھی شدت سے پاک، بھارت میچ کے منتظر رہتے ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں شیڈول میچ کے باعث کرکٹ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک، بھارت میچ شیڈول ہونے کے بعد بھارتی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے...
قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے برطانیہ میں جاری ٹی ٹوینٹی بلاسٹ سیریز میں ناٹنگھم شایئر کی نمائندگی کرتے ہوئے برمنگھم بیئر کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی میچ کے پہلے اوورز میں 4 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بائولر بن گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، 1 کھلاڑی کو ایل بی ڈبلیو جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آئوٹ ہوا، انہوں نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ برمنگھم بیئر کی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد ناٹنگھم شائر کو بلے بازی کی دعوت دی...
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے دورکا خصوصی آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کرکٹ بورڈ کی سابق مینجمنٹ کمیٹی جس کے چیئرمین نجم سیٹھی تھےکے دور کے تمام مالی معاملات کے آڈٹ کی ہدایات دی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کےدور میں پی سی بی کے اخراجات کا آڈٹ کیا جائے،22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 کے درمیان کے...
بلوچستان ہائی کورٹ نےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی کے انتخاب اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب پر تا حکم ثانی حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن روکنے کا حکم دیا اور سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ...
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن سے 5 ارب 62 کروڑ 93 لاکھ 11 ہزار 469 روپے کی مجموعی آمدن ہوئی ہے جس میں سے 5 فیصد (58 کروڑ 25 لاکھ 34 ہزار 482 روپے) اور 95 فیصد (5 ارب 4 کروڑ 67 لاکھ 76 ہزار 989 روپے) 6 فرنچائزز کو ملیں گے۔ سنٹرل پول کی غیرآڈٹ شدہ تفصیلات کے مطابق ایک فرنچائز کے حصے میں 84 کروڑ 11 لاکھ 29 ہزار 498 روپے آئیں گے۔ ٹی وی براڈکاسٹنگ رائٹس (پاکستان) کی مد میں 2 ارب 17 کروڑ 53 لاکھ 93 ہزار 394 روپے حاصل ہوئے جس میں 5 فیصد (10 کروڑ 87 لاکھ 69 ہزار 670 روپے) پی سی...

Back
Top