پاک، بھارت میچ، احمد آباد میں ہوٹلز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

8pakaindiiamtcchhfarererer.jpg

میچ دیکھنے کیلئے ہوٹلوں کے کمرے بک ہو چکے ہیں، بعض ہوٹل لاکھوں روپے طلب کر رہے ہیں: رپورٹ

پاکستان اور بھارت کے کے علاوہ دیگر ممالک کے کرکٹ شائقین پاک بھی شدت سے پاک، بھارت میچ کے منتظر رہتے ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں شیڈول میچ کے باعث کرکٹ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک، بھارت میچ شیڈول ہونے کے بعد بھارتی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔


رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹکٹ بکنگ اور احمد آباد سٹیڈیم کے قریب ترین واقع ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ پاک، بھارت میچ 15 اکتوبر کو شیڈول ہوا ہے جس کیلئے تیاریاں بھرپور انداز میں کی جا رہی ہیں۔ احمد آباد کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان، بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ دیکھنے کیلئے ہوٹلوں کے کمرے بک ہو چکے ہیں، بعض ہوٹل لاکھوں روپے طلب کر رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق پاک، بھارت کے مابین میچ کو دیکھنے کیلئے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ شروع ہونے کے باعث مالکان نے کمروں کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ مختلف ہوٹلز میں ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 6سو 99 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 9 سو 99 بھارتی روپے کی جا چکی ہے۔

علاوہ ازیں ایس جی ہائی پر رینیسنس احمد آباد ہوٹل نے پاک، بھارت میچ والے دن کیلئے ہوٹل میں کمرے کی بکنگ 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 90 ہزار 6سو 79 بھارتی روپے تک کر دی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ کھیل کر کرے گا۔