
قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے برطانیہ میں جاری ٹی ٹوینٹی بلاسٹ سیریز میں ناٹنگھم شایئر کی نمائندگی کرتے ہوئے برمنگھم بیئر کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی میچ کے پہلے اوورز میں 4 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بائولر بن گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، 1 کھلاڑی کو ایل بی ڈبلیو جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آئوٹ ہوا، انہوں نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
https://twitter.com/x/status/1674860902699393024
برمنگھم بیئر کی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد ناٹنگھم شائر کو بلے بازی کی دعوت دی جو مقررہ 200 اوورز میں 168 رنز بنا سکی، ٹام مورس 42 گیندوں پر 73 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لنڈن جمیز نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ برمنگھم بیئر کی طرف سے قومی فاسٹ بائولر حسن علی اور جیک لنٹوٹ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ گلین میکس ویل نے 2 اور ہینری بروکس نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
168 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی برمنگھم بیئر کی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی خطرناک بائولنگ کے باعث پہلے اوور میں 4 کھلاڑیوں کا نقصان اٹھانا پڑا جو صرف 7 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
شاہین آفریدی نے پہلی گیند پر ایلکس ڈیویس کو ایل بی ڈبلیو، دوسری گیند پر کرس بینجمن کو بولڈ، پانچویں گینڈ پر ڈین موسلے اور چھٹی گیند پر ایڈبرنارڈ کو آئوٹ کر کے پہلے اوور میں 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنیوالے دنیا کے پہلے بائولر بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی کی برمنگھم بیئر کے خلاف اس شاندار کارکردگی کے باوجود ان کی ٹیم ناٹنگھم شایئر میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ برمنگھم بیئرز کی طرف سے راب یٹس نے 65 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا جبکہ جیک لنٹوٹ اور جیکب بیتھیل نے 27، 27 رنز کی انگز کھیل کر آخری اوور کی پہلی گیند پر ناٹنگھم شائر کو شکست دے دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1shaheeenafridirecotddd.jpg