ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن سے 5 ارب 62 کروڑ 93 لاکھ 11 ہزار 469 روپے کی مجموعی آمدن ہوئی ہے جس میں سے 5 فیصد (58 کروڑ 25 لاکھ 34 ہزار 482 روپے) اور 95 فیصد (5 ارب 4 کروڑ 67 لاکھ 76 ہزار 989 روپے) 6 فرنچائزز کو ملیں گے۔ سنٹرل پول کی غیرآڈٹ شدہ تفصیلات کے مطابق ایک فرنچائز کے حصے میں 84 کروڑ 11 لاکھ 29 ہزار 498 روپے آئیں گے۔
ٹی وی براڈکاسٹنگ رائٹس (پاکستان) کی مد میں 2 ارب 17 کروڑ 53 لاکھ 93 ہزار 394 روپے حاصل ہوئے جس میں 5 فیصد (10 کروڑ 87 لاکھ 69 ہزار 670 روپے) پی سی بی، 95 فیصد (2 ارب 6 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار 724 روپے) 6 فرنچائزز کو ملیں گے۔ ایک فرنچائز کو 34 کروڑ 44 لاکھ 37 ہزار 287 روپے ملیں گے۔
دیگر ممالک سے براڈکاسٹنگ رائٹس کی مد میں 40 کروڑ 28 لاکھ 24 ہزار روپے ملے ہیں جس میں سے 2 کروڑ 1 لاکھ 41 ہزار 219 پی سی بی، 38 کروڑ 26 لاکھ 83 ہزار 195 روپے فرنچائزز کو ملیں ہیں، ہر ایک فرنچائز کو 6 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار 527 روپے ملیں گے۔
میچوں کی پروڈکشن پر 1 ارب 16 کروڑ 91 لاکھ 93 ہزار 219 روپے لاگت آئی، 5 فیصد (5 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار 661) پی سی بی جبکہ 95 فیصد (1 ارب 11 کروڑ 7 لاکھ 33 ہزار 558 روپے) فرنچائزز کو ادا کرنے ہونگے۔ ایک فرنچائز کو 18 کروڑ 51 لاکھ 22 ہزار 260 روپے ادا کرنے ہونگے۔
زنگ سٹمپ پر 2 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار 429 روپے لاگت آئی جس میں سے 5 فیصد (12 لاکھ 91 ہزار 21 روپے) پی سی بی جبکہ 95 فیصد (2 کروڑ 45 لاکھ 29 ہزار 408 روپے) فرنچائزز ادا کریں گے۔ ہر فرنچائز کو 40 لاکھ 88 ہزار 235 روپے ادا کرنے ہیں۔
برادکاسٹنگ کی مجموعی آمدن 1 ارب 38 کروڑ 32 لاکھ 4 ہزار 124 آئی جس میں سے 6 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار 206 روپے پی سی بی، 1 ارب 31 کروڑ 40 لاکھ 43 ہزار 918 روپے فرنچائزز کو ملیں گے۔ ہر فرنچائز کو 21 کروڑ 90 لاکھ 7 ہزار 320 روپے آمدنی ہوگی۔
ڈیجیٹل لائیو سٹریمنگ رائٹس (پاکستان) سے44کروڑروپے آمدن ہوئی، 5 فیصد (2کروڑ 20لاکھ) پی سی بی ، (41 کروڑ80 لاکھ روپے) فرنچائزز کا شیئرجبکہ ہر فرنچائز کو 6 کروڑ96 لاکھ 66 ہزار 667 روپے ملیں گے۔ 2 کروڑ10 لاکھ روپے پاکستان ودیگر ممالک کے ریڈیو رائٹس سے ملیں گے جس میں 5 فیصد (10 لاکھ50 ہزار) پی سی بی، 1کروڑ99 لاکھ50 ہزار روپے فرنچائزز کو ملیں گے جبکہ ہر فرنچائز کو 33لاکھ 25 ہزار روپے ملیں گے۔
85کروڑ روپے ٹائٹل سپانسر شپ سے ملیں گے جس میں 5 فیصد (4 کروڑ25 لاکھ) پی سی بی جبکہ 80 کروڑ75 لاکھ روپے فرنچائزز کو ملیں گے، ہر فرنچائز کو 13 کروڑ 45 لاکھ 83ہزار 333 روپے آمدنی ہو گی۔1 ارب 13 کروڑ 75 لاکھ 12 ہزار 250 روپے 7کیٹیگری رائٹس سے ملیں گے جس میں سے 5 فیصد (5 کروڑ 68 لاکھ75ہزار 613 روپے) پی سی بی جبکہ 1ارب 8کروڑ6 لاکھ 36 ہزار 638 روپے فرنچائزز کو ملیں گے، 18 کروڑ 1لاکھ 6ہزار106 روپے ہر فرنچائز کو ملیں گے۔
18 کروڑ روپے امپائرسپانسرشپ رائٹس کے ملیں گے جس میں 90 لاکھ پی سی بی، 17 کروڑ 10 لاکھ روپے فرنچائزز کو ملیں گے، 2 کروڑ 85 لاکھ روپے ہر فرنچائز کے حصے میں آئیں گے۔ 15 کروڑ 81 لاکھ 25 ہزار روپے پروڈکشن انہینسمینٹ سپانسر شپ سےملیں گے جس میں سے 79 لاکھ 6 ہزار 250 روپے پی سی بی، 15 کروڑ 2 لاکھ 18 ہزار 750 روپے فرنچائزز کو، 2 کروڑ 50 لاکھ 36 ہزار 458 روپے ہر فرنچائز کو ملیں گے۔
11 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار ان وینیو ایکٹیویشن اسپانسر شپ سےآمدن ہوئی جس میں سے پی سی بی کو 56 لاکھ 92 ہزار 500 ، فرنچائزز کو 10 کروڑ 81 لاکھ 57 ہزار 500 ملیں گے، ہر فرنچائز کے حصے میں 1 کروڑ 80 لاکھ 26 ہزار 250 روپے آئیں گے۔ 6 کروڑ 30 لاکھ سٹریٹیجک ٹائم آؤٹ اسپانسر شپ میں سے پی سی بی کو 31 لاکھ 50 ہزار، 5 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار فرنچازز کو 99 لاکھ 75 ہزار فی کس ملیں گے۔
5کروڑ40 لاکھ ٹرک برانڈنگ اسپانسر شپ میں سے پی سی بی کو 27 لاکھ، 5 کروڑ13 لاکھ فرنچائزز کو 85 لاکھ 50 ہزار فی کس ملیں گے۔ 7 کروڑ 20 لاکھ ورچوئل ایڈورٹائزنگ سے آئیں گے جس میں سے پی سی بی کو 36 لاکھ، 6 کروڑ 84 لاکھ فرنچائزز کو 1 کروڑ 14 لاکھ فی کس ملیں گے۔
16 کروڑ پی ایس ایل برانڈنگ پارٹنرشپ سے ملیں گے جن میں سے پی سی بی کو 80 لاکھ، 15 کروڑ 20 لاکھ فرنچائزز کو 2 کروڑ 53 لاکھ 33 ہزار 33 روپے فی کس ملیں گے۔ 7 کروڑ 36 ہزار فینٹیسی ایپ سے ملیں گے جس میں سے 38 لاکھ 61 ہزار 750 پی سی بی، 7 کروڑ 33 لاکھ 73 ہزار 250 فرنچائزز کو 1 کروڑ 22 لاکھ 28 ہزار 875 فی کس ملیں گے۔
24 لاکھ 70 ہزار 456 روپے یوٹیوب سے آمدن ہوئی جس میں سے 1 لاکھ 23 ہزار 523 پی سی بی، 23 لاکھ 46 ہزار 933 فرنچائزز کو 3 لاکھ 91 ہزار 156 روپے فی کس ملیں گے۔ 60 کروڑ روپے شائقین کی میچوں میں آمدن سے ملے جس میں سے 3 کروڑ پی سی بی، 57 کروڑ فرنچائزز کو 9 کروڑ 50 لاکھ روپے فی کس ملیں گے۔
براڈ کاسٹنگ و دیگر رائٹس پر ٹیکس پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا جس کی رقم 18 کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 640 روپے بنتی ہے۔ 3 کروڑ 82 لاکھ 60 ہزار 868 روپے لائیوسٹریمنگ ٹیکس، 7 کروڑ 39 لاکھ 13 ہزار 44 روپے ٹائٹل سپانسر شپ پر 1 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار پروڈکشن انہینسمینٹ ٹیکس ، 18 لاکھ 26 ہزار 87 روپے ریڈیو رائٹس پر ٹیکس پی سی بی کو ادا کرنے ہیں۔