آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ کی دنیا کے پرانے روایتی حریف ہیں جن کیلئے ہر سال کھیلی جانے والے ایشز سیریز جنگ کی مانند ہوتی ہے۔ دونوں ملکوں کے شائقین بھی کرکٹ کی اس جنگ میں جذباتی ہو جاتے ہیں جس کے باعث ہر سال ایک نیا تنازع جنم لیتا ہے۔
رواں برس ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی فتح پر تنازعات کے بعد آسٹریلیا کے اخبار "دی ویسٹ آسٹریلین" نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی مضحکہ خیز تصویر شائع کردی جس سے ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔
گزشتہ دنوں تاریخی لارڈز سٹیڈیم میں کھیلی گئی ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن میچ کے دوران انگلش کھلاڑی جونی برسٹو کے متنازع رن آئوٹ سے بہت سے تنازعات سامنے آئے۔
آسٹریلیا کی انگلینڈ کو ایشز سیریز میں 2-0 سے شکست کے بعد آسٹریلوی اخبار "دی ویسٹ آسٹریلین" کی طرف سے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی قابل اعتراض اور مضحکہ خیز تصویر شائع ہوئی جو تنازع میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ بین سٹوکس کی تصویر میں انہیں ڈائپر پہنے اور منہ میں چوسنی لگائے بچے سے تشبیہہ دی گئی ہے۔
آسٹریلین اخبار نے بین سٹوکس کی تصویر کے ساتھ ایک طرف ایشز ٹرافی، دوسری طرف نئی گیند رکھی ہے جس کی طرف وہ ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ اخبار نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں طنزیہ انداز میں کرائینگ بے بی (روتا ہوا بچہ) بھی لکھ دیا۔ تصویر شائع ہونے پر بین سٹوکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: "یہ میں تو بالکل بھی نہیں ہوں، میں نے کب نئی گیند سے بائولنگ کی؟"
https://twitter.com/x/status/1675937028460912641
یاد رہے کہ ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے 5ویں دن ایلکس کیری نے انگلش کھلاڑی جونی بیئر سٹو کو متنازع طریقے سے رن آئوٹ کیا تھا جس پر تنازع سامنے آیا تھا۔ ایشز ٹیسٹ متنازع انداز میں ختم ہونے کے بعد سے آسٹریلیا اور برطانیہ کے درمیان لڑائی جاری ہے جسے تصویر شائع ہونے کے بعد مزید بڑھاوا ملا ہے۔ برطانوی میڈیا میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے دھوکہ دے کر میچ میں فتح حاصل کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13benstokradamlalal.jpg