مورنے مورکل سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی تربیتی کیمپ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اب تک کراچی نہیں پہنچ سکے: ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے جس کے مطابق میچز سری لنکا کے کولمبو اور گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔
ٹیسٹ سیریز سے پہلے قومی ٹیسٹ ٹیم نے 2 روزہ وارم اپ میچز بھی کھیلنے ہیں جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کولمبو سٹیڈیم کے سپرد کی گئی ہے تو 24 سے 28 جولائی تک کھیلا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1671094394085314560
پاک، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی بائولنگ کوچ وسابق جنوبی افریقن فاسٹ بائولر مورنے مورکل سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی تربیتی کیمپ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اب تک کراچی نہیں پہنچ سکے۔ پی سی بی ذرائع کے آسٹریلیا میں رہائش پذیر مورنے مورکل کو اب تک پاکستانی ویزا ہی جاری نہیں ہوا جس کے باعث ان کی 4 روزہ قومی تربیتی کیمپ میں شرکت مشکوک ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے میں عیدالاضحی اور ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث مورنے مورنے مورکل کو ویزا جاری نہیں ہو سکا۔ ہنگامی بنیادوں پر بھی ان کو ویزا جاری کیا جائے تو وہ تربیتی کیمپ کے آخری روز کراچی پہنچیں گے۔ کراچی وقت پر نہ پہنچ پانے کی صورت میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں وارم اپ میچز سے قبل جوائن کر لیں گے۔
دوسری سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیت کیمپ نیشنل سٹیڈیم میں آج شروع ہوا ہے جس میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شریک ہیں جبکہ نائب کپتان محمد رضوان دوسرے سیشن میں شریک ہوں گے۔ پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی آن لائن زیرنگرانی ہوا، قومی کرکٹ ٹیم ہفتہ کی رات کولمبو کیلئے روانہ ہو گی۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آخری بار گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز جو گال سٹیڈیم میں کھیلی گئی تھی 1-1 سے برابر رہی تھی۔
پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ 4 وکٹوں سے جیتا تھا اور سری لنکا نے دوسرا ٹیسٹ میچ 246 رنز سے جیت کر سیریز برابر کی تھی۔ پاکستان کی سری لنکا کیخلاف یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023-25ء کی پہلی سیریز ہو گی۔